ی ٹی آئی کی کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن سے متعلق مہم تیزی سے جاری ہے۔ تحریک انصاف کے رہنمائوں کے کنٹونمنٹ بورڈ فیصل کے علاقوں میں دورے اور کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ پی ٹی آئی مرکزی رہنما فردوس شمیم نقوی اور پارلیمانی لیڈر بلال غفار نے سندھ بلوچ سوسائٹی وارڈ 10میں کارنر میٹنگ میں شرکت کی۔
کارنر میٹنگ میں شرکا سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ کراچی میں پانی کا مسئلہ شدت اختیار کررہا ہے، پانی کے مسئلے کو دیکھتے ہوئے کے فور منصوبے کو جلد مکمل کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ سندھ حکومت نے شہر قائد کیساتھ ہمیشہ ناانصافی کی۔ حکومت 13سال این ایف سی پر قابض رہی اور پی ایف سی کو نظر انداز کیا۔
انہوں نے کہا کہ کنٹونمنٹ الیکشن کیلئے پارٹی نے امیدواروں کا انتخاب غوروفکر سے کیا۔

تحریک انصاف نے جو امیدوار منتخب کیے انہیں عوامی مسائل بخوبی معلوم ہیں۔ پی ٹی آئی کے امیدوار عوام کے حقیقی نمائندے ثابت ہوں گے۔ کارنر میٹنگ سے پی ٹی آئی کے بلال غفار نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہت افسوس کے ساتھ کہنا پڑھتا ہے کراچی میں بااختیار بلدیاتی نظام موجود نہیں ہے۔ ہم نے اسمبلی میں بااختیار بلدیاتی نظام لانے کیلئے بل پیش کردیا ہے۔
ہمارا مطالبہ ہے کہ کراچی میں براہِ راست مئیر کے انتخابات کروائے جائیں۔ سندھ میں 30 سے زائد بلدیاتی ادارے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے کنٹونمنٹ الیکشن کیلئے نوجوان طبقے کا انتخاب کیا ہے۔ کپتان کے نوجوان عام اور متوسط طبقے سے تعلق رکھتے ہیں۔ کپتان کے کھلاڑی عوام کے دکھ تکلیف کو سمجھتے ہیں۔ ہمیں یقین ہے عوام ماضی کی جماعتوں کو مسترد کرے گی۔ کنٹونمنٹ الیکشن میں کپتان کا بول بالا ہوگا .

Shares: