تحریک انصاف کی حکومت نے کتنا قرضہ لیا، جان کر ہو جائیں حیران

تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے چار ماہ میں کتنا قرضہ لیا گیا اس حوالہ سے سینٹ میں تحریری جواب جمع کروا دیا گیا ہے۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت کےستمبر2018سےجنوری2019کےدوران لیےگئے قرضوں کی تفصیلات سینٹ میں پیش کر دی گئی ہیں۔ تحریک انصاف کے حکومت نے 5ارب 68کروڑ10لاکھ ڈالرزغیرملکی قرضہ لیا ،تحریک انصاف کی حکومت نے چین سے 70 کروڑ،فرانس،جاپان سے بھی قرضہ لیا، حکومت نے ملکی اداروں سے 1185 ارب، غیر ملکی قرضی ایک ارب 68 کروڑ 10 لاکھ لیا۔ حکومت نے کمرشل بینکوں سے 42 کروڑ سے زائد کا قرض لیا۔ مختلف مالیاتی اداروں سے 21 کروڑ 10 لاکھ ڈالر قرضہ لیا گیا،۔ سعودی عر ب سے حکومت نے 3 ارب ڈالر کا قرضہ لیا۔

Comments are closed.