تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے سینیٹ انتخابات کے لیے جوڑ توڑ کی کوششیں جاری ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پارلیمنٹ ہاؤس میں اراکین اسمبلی سے ملاقاتیں کی گئی، اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار بھی موجود تھے۔اتحادی جماعت ایم کیوایم پاکستان کے وفد نے بھی کنوینر خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں وزیراعظم سے ملاقات کی۔ ملاقاتوں میں وزیرتعلیم شفقت محمود، ممبران قومی اسمبلی راجا ریاض، رضا نصراللہ گھمن اور خرم شہزاد بھی موجود تھے۔ دوسری جانب پیپلزپارٹی آج ایم این ایزکو عشائیہ دے گی، جس میں آصف زرداری، خورشید شاہ اور حمزہ شہباز بھی شرکت کریں گے جب کہ مصروفیت کے باعث مریم نواز کا شرکت نہ کرنے کا امکان ہے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے سینیٹ انتخابات کیلیے جوڑ توڑ کی کوششیں
Shares: