ن لیگ نے ڈ پٹی اسپیکر کی رولنگ سے متعلق فُل بینچ بنانے کی استدعا کردی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخابی عمل سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق ہوا،
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ووٹ 188 تھے، نمبر ان کا پورا تھا،پی ٹی آئی نے جس فیصلے پر خوشیاں منائیں وہی ان کے آڑے آئی،چودھری شجاعت کے خط کے بعد ووٹ 186 سے 176 پر آگئے، حمزہ شہبازکے ووٹ 179 تھے وہ اکثریت میں آئے، اور کامیاب ہوئے،یہ ٹولہ قوم کو مسلسل جھوٹ بول کر قوم کو گمراہ کر رہا ہے، پی ٹی آئی سربراہ سے لیکر نیچے تک دہائی دی گئی کہ کروڑوں کی آفر ہو رہی ہے، کسی ایک ووٹ پر بھی نہیں کہا گیا کہ فلاں کو پیسے دیئے گئے یاپولیس نے روکا،قوم جتنی جلدی اس ٹولے کا قلع قمع کرنے کا فیصلہ کر لے گی ملک کی بہتری اسی میں ہے،سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ہنگامہ کیا گیا، دیواریں پھیلانگی گئیں، عمران خان پوری قوم کو تقسیم کرناچاہتے ہیں،پی ٹی آئی کی کسی بات کا اعتبار نہیں کرنا چاہیے، عمران خان ہمیشہ عدالتوں کے خلاف بولتے ہیں ،الیکشن کمیشن پر تہمت اور الزامات لگاتے ہیں ،الیکشن کمیشن ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ نہیں دے رہا، فیصلہ فی الفور کیا جائے،چیف جسٹس سے بھی استدعا ہے کہ ہمارے کیسز فل بینچز سنیں،
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پرویز الہٰی اب ق لیگ سے باہر ہیں وہ بنی گالہ جائیں اور پی ٹی آئی میں شامل ہوجائیں،عوام یکطرفہ کی گمراہی میں آگئے ہیں ہمیں انہیں بھی سمجھانا چاہیے، چودھری شجاعت نے کس سے پیسے لیے ،پیسہ چل گیا یہ قوم کے ذہن کو آلودہ کرنے کے لیے پراپیگنڈا ہے
قبل ازیں انسداد منشیات عدالت لاہور میں راناثنااللہ کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی ،رانا ثنا اللہ کی جانب سے ایڈووکیٹ امجد پرویز نے وکالت نامہ جمع کروا دیا ،پراسیکیوشن نے کہا کہ ڈیڑھ سال ہو گیا ابھی تک راناثنا اللہ پر فرد جرم عائد نہیں ہو سکی،امجد پرویز ایڈوکیٹ نے کہا کہ رانا ثنا اللہ کے اثاثے منجمد کیے جا چکے ہیں،
علاوہ ازیں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن پنجاب اسمبلی میں سرخرو ہوئی، پاکستان اور جمہوریت کی فتح ہوئی ہے، ڈپٹی اسپیکرنے سپریم کورٹ کے فیصلےکے مطابق رولنگ دی، سینیٹ الیکشن میں کوئٹہ اوربلوچستان کے ووٹ آپ نےخریدے،تم نے ملک کو سری لنکا بنانے کی کوشش کی،سپریم کورٹ کا فیصلہ تمہارے خلاف آیا ہے،چار سال تم نے ڈاکہ ڈالا، عوام کو لوٹا گیا،تم نے فرح خان کے حوالے پورے پنجاب کی قسمت کر دی تم نے ریاستی طاقت کا استعمال کیا،تم ایک تھیلے کی کرپشن ثابت نہیں کر سکے،
مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ چودھری شجاعت نے اراکین کو وہ ہی ہدایات جاری کیں جو عمران خان نے کی تھیں رولنگ عمران خان کے حق میں ہو تو آئینی اور حمزہ شہباز کے حق میں ہو غیر آئینی عمران خان نے ملک کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا یا،حمزہ شہباز سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کے نتیجے میں وزیر اعلیٰ منتخب ہوئے،عمران خان سپریم کورٹ کے فیصلے کو مانیں دھمکی نہ دیں سپریم کورٹ نے اسپیکر کو پارٹی ہیڈ کی ہدایت پرووٹ مسترد کرنے کا اختیار دیا، عدالت نے پارٹی سربراہ کے فیصلے کی خلاف ورزی کرنے والے کو ڈی سیٹ کرنے کا حکم دیا،
ن لیگ نے ڈ پٹی اسپیکر کی رولنگ سے متعلق فُل بینچ بنانے کی استدعا کردی ،عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ اہم نوعیت کا معاملہ ہے، فل بینچ کیس کی سماعت کرے ،پنجاب کے وزیر داخلہ عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ گورنر پھر صدر نے حلف لینے سے انکار کیا، خدا خدا کر کے حلف ہوا تو کابینہ کا مسئلہ بنا،ہم نے آئین کے مطابق کامیابی حاصل کی 25 ارکان کو ڈی سیٹ کرکے ضمنی الیکشن کرائے گئے ڈپٹی اسپیکر نے پچھلے الیکشن کی گنتی بتائی، کسی نے تنازعہ نہیں بنایا،اہم نوعیت کے معاملات پر لارجریا فل بینچ بیٹھتا ہے، معاملے پر سپریم کورٹ کا فل بینچ بیٹھے اورسماعت کرے ، ماضی کے کیسز میں فیصلے دیئے گئے، حال ہی میں 25 لوگوں کو ڈی سیٹ کیا گیا، یوسف رضا گیلانی کا سینیٹ کا الیکشن ہوتا ہے تو چیئرمین سینیٹ نے کہا 7 ووٹ مسترد کرتا ہوں،یوسف رضا گیلانی اکثریت سے ہار جاتے ہیں، کیا اس کا بھی کوئی فیصلہ کیا جائے گا فواد چودھری سے کہتا ہوں ہوسکتا ہے کل کو آپ نے ہماری جماعت میں بھی آنا ہو،
واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ کے الیکشن ہوئے، پی ٹی آئی کے امیدوار نے 186 ووٹ حاصل کئے تا ہم ڈپٹی سپیکر نے چودھری شجاعت کے خط کا حوالہ دیتے ہوئے دس ووٹ مسترد کر دیئے ، جسکے بعد حمزہ شہباز وزیراعلیٰ منتخب ہو گئے، پی ٹی آئی نے ایوان میں احتجاج کے بعد کئی شہروں میں احتجاج کیا اور رات کو سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی، پی ٹی آئی کی درخواست عدالت نے قابل سماعت قرار دے دی ہے
فرح خان کیسے کرپشن کر سکتی ؟ عمران خان بھی بول پڑے
سینیٹ اجلاس میں "فرح گوگی” کے تذکرے،ہائے میری انگوٹھی کے نعرے
فرح خان بنی گالہ کی مستقل رہائشی ،مگرآمدروفت کا ریکارڈ نہیں، نیا سیکنڈل ،تحقیقات کا حکم
ڈپٹی اسپیکرکی رولنگ کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست قابل سماعت قرار،نوٹسز جاری