تحریک انصاف کی مقبولیت میں دو سو فیصد کمی

نظریاتی کارکنان نے پارٹی کو خیرآباد کہنا شروع کردیا ہے۔
0
29
PTI

تحریک انصاف کے چیئرمین توشہ خانہ کیس میں گرفتار ہو چکے ہیں، نو مئی کا واقعہ پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین واقعہ ہے جب پاکستان کے اندر فوجی تنصیبات پر حملے کئے گئے ، منظم منصوبہ بندی کے تحت حملے ہوئے، آڈیو ریکارڈنگ لیک ہوئیں اور ابھی تک منصوبہ بندی کرنے والے مراد سعید جیسے کئی پی ٹی رہنما روپوش ہیں تو وہیں پی ٹی آئی رہنماؤں کی اکثریت پارٹی چھوڑ چکی ہے

ایک طرف پاکستان میں تحریک انصاف کے ساتھ عوامی ہمدردیاں نو مئی کے بعد سے کم ہوئی ہیں تو وہیں بین الاقوامی میڈیا بھی اس امر کی تصدیق کر رہا ہے،انٹرنیشنل میڈیا کی نئی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کی سپورٹ میں کمی دیکھنے میں آئی ،بیرونی جریدے Social Index جو ہر سال پاکستان سمیت دنیا بھر کے ممالک پر ایک سروے کرکے رپورٹ نشر کرتا ہے اُس کے مطابق پاکستان کے سیاسی حالات روز بروز اپنا رُخ تبدیل کرتے نظر آرہے ہیں۔ جو سوشل میڈیا پر نظر آرہا ہے حقیقت اُس کے برعکس ہے ،سوشل انڈکس نے 17 اگست کو اپنی پاکستان سے متعلق رپورٹ نشر کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کے سوشل میڈیا کو دیکھا جاہے تو ایک سیاسی جماعت ہر طرف چھائی ہوئی نظر آتی ہے جبکہ گراؤنڈ میں اُسکی سپورٹ روز بروز کم ہوتی جا رہی ہے۔

بیرونی جریدے کے مطابق 9 مئی کے بعد سے پاکستان تحریک انصاف کی سپورٹ میں واضح کمی دیکھنے میں آئی اور نظریاتی کارکنان نے پارٹی کو خیرآباد کہنا شروع کردیا ہے۔

سوشل انڈکس نے عوامی سروے کرنے کے بعد اپنا گراف شئیر کیا
پاکستان تحریک انصاف 26%
مسلم لیگ ن 26%
پاکستان پیپلز پارٹی 21%
استحکام پاکستان پارٹی 15%
تحریک لبیک پاکستان 7%
اور باقی چھوٹی بڑی جماعتیں 5%

سوشل انڈکس نے اپنی شائع کردہ رپورٹ میں بتایا کہ پچھلے دو سے تین مہینوں میں پی ٹی آئی کی مقبولیت میں دوسو فیصد کمی دیکھنے میں آئی ہے اور اگر الیکشن وقت پر نہیں ہوتے تو پی ٹی آئی کی مقبولیت کا گراف اور نیچے جا سکتا ہے، جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کا گراف باقی جماعتوں کی نسبت تیزی سے اوپر جا رہا ہے

اعظم خان نےعمران خان پرقیامت برپا کردی ،سارے راز اگل دیئے،خان کا بچنا مشکل

جیل اسی کو کہتے ہیں جہاں سہولیات نہیں ہوتیں،

چیئرمین پی ٹی آئی پر ایک مزید مقدمہ درج کر لیا گیا

نشہ آور اشیاء چیئرمین پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ میں پہلی لڑائی کی وجہ بنی،

بشریٰ بی بی نے شوہر کے لئے چار سہولیات مانگ لیں

پی ٹی آئی کورکمیٹی میں اختلافات،وکیل بھی پھٹ پڑا

Leave a reply