تحریک انصاف نے تحریک عدم اعتماد سے پہلے ناراض اراکین کو منانے کے لیے کوششیں تیز کر دیں-
باغی ٹی وی : اطلاعات کے مطابق وزیردفاع پرویز خٹک نے ترین گروپ کے عون چودھری سے رابطہ کیا ہےوزیر دفاع پرویز خٹک نے ترین گروپ کے عون چودھری سے رابطہ کر کے کوئی بھی انتہائی قدم نہ اٹھانے کی درخواست کی ہے۔
حکومت نے سندھ میں گورنر راج لگانے کے امکان کو مسترد کردیا
ذرائع کے مطابق ٹیلی فونک رابطے میں ترین گروپ اراکین کی ناراضی سے متعلق بات چیت ہوئی پرویز خٹک نے ترین گروپ کے تحفظات کے بارے میں آگاہی لی۔
عون چودھری نے بھی وزیردفاع پرویز خٹک کی جانب سے رابطے کی تصدیق کر دی ہے۔
یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ناراض اراکین قومی اسمبلی کو منانے کا ٹاسک وزیر دفاع پرویز خٹک اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو دیا ہے۔
واضح رہے کہ ترین گروپ کے اہم رہنما راجہ ریاض نے ایک روز قبل نجی ٹی وی کے سینئر صحافی حامد میر کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے انکشاف کیا کہ سندھ ہاﺅس میں اس وقت پی ٹی آئی کے دو درجن سے زائد اراکین اسمبلی موجود ہیں مذکورہ انٹرویو نشر ہونے کے بعد خبریں آئی کہ اپوزیشن نے سندھ ہاؤس میں موجود پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کو راتوں رات صوبہ سندھ منتقل کر دیا ہے راجہ ریاض اور دیگر رہنماﺅں کی جانب سے پی ٹی آئی کے پیسے لینے کے الزامات کی تردید کی گئی۔
ترین گروپ بھی تقسیم کچھ حکومت تو کچھ اپوزیشن کا ساتھ دینے کے خواہاں
خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف پیش کی جانے والی تحریک عدم اعتماد کے بعد ملکی سیاسی صورتحال میں ہلچل مچی ہوئی ہے اور دونوں جانب سے سیاسی جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے، اسی تناظر میں ترین گروپ میں بھی تقسیم دکھائی دیتی ہے اور یہ بھی اطلاعات ہیں کہ کچھ حکومت تو کچھ اپوزیشن کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں-