عمران خان نےآئندہ ہفتےسے سڑکوں پر آنے کا اعلان کردیا

0
47
PTI Rally

عمران خان نےآئندہ ہفتےسے سڑکوں پر آنے کا اعلان کردیا

تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان نےآئندہ ہفتے سے سڑکوں پر آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ چودہ مئی کوالیکشن نہ ہوئے تو سڑکوں پر ہوں گے۔ چیف جسٹس پاکستان عمرعطا بندیال سے اظہاریکجہتی کے لیے لاہور میں تحریک انصاف کی ریلی عمران خان ریلی کی قیادت میں زمان پارک سے روانہ ہوئی۔ عمران خان نے زمان پارک سے لکشمی چوک تک ریلی کی قیادت کی۔

ریلی سے خطاب میں عمران خان نے آئندہ ہفتے سے سڑکوں پر آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 14 مئی کو الیکشن نہ ہوئے تو سڑکوں پر ہوں گے۔ اس سے پہلے ریلی کے آغاز پر کارکنوں کے نام ویڈیو پیغام میں عمران خان نے کہا کہ میں اپنی ریلی کا آغاز کر رہا ہوں، آج آپ جہاں بھی ہیں، آپ کے لیے ضروری ہے آئین، سپریم کورٹ اور چیف جسٹس کے لیے گھر سے باہر نکلیں۔ جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ آج ایک گھنٹے کے لیے آپ کو ہر صورت میں باہر نکلنا ہے، اگر اس ملک کا آئین ٹوٹ گیا تو ملک ٹوٹ جائے گا، اگر انہوں نے سپریم کورٹ کا فیصلہ نہ مانا تو آئین ختم ہو جائے گا۔ عمران خان نے یہ بھی کہا کہ اگرایسا ہوتواس ملک کا اورآپ کے بچوں کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے اجازت نہ ملنے کے باوجود بھی وفاقی دارالحکومت میں ریلی نکالنے کا اعلان کیا تھا جبکہ اسلام آباد پولیس نے مظاہرین کی گرفتاری کے احکامات جاری کردیئے کیونکہ دفعہ 144 نافذ ہے لیکن پی ٹی آئی کی جانب سے مختلف شہروں سے ریلیاں نکالنے کا آغاز ہوگیا ہے.


عاصم نیاز خان نامی صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بنوں میں پی ٹی آئی کا عدلیہ بچاو ریلی میں مبلغ 5 عدد سرفروش حاضر تھے جبکہ دوسری جانب پی ٹی آئی کو لاہور میں ریلی کی مشروط اجازت مل گئی ہے اور کارکنان ریلی کی صورت میں نکل چکے ہیں. واضح رہے کہ یہ اجازت مشروط طور پر ملی ہے.


ادھر اسلام آباد ریلی سے پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاریاں شروع ہوگئیں ہیں کیونکہ اسلام آباد پولیس نے تحریک انصاف کی جانب سے مجوزہ ریلی کے شرکاء کی گرفتاری کے احکامات جاری کیئے تھے جبکہ سیاسی کارکنوں کی یہ گرفتاریاں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر کی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت میں پہلے ہی دفعہ 144 نافذ ہے، انتظامیہ نے شہر میں جلسے جلوس، ریلیوں اور دیگر اجتماعات پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

اس خبر کو مزید اپڈیٹ کیا جارہا

Leave a reply