تحریک انصاف سینٹ الیکشن میں کس کس کو ٹکٹ دے گی ، سنیے مبشر لقمان کی زبانی

0
46

تحریک انصاف سینٹ الیکشن میں کس کس کو ٹکٹ دے گی ، سنیے مبشر لقمان کی زبانی

باغی ٹی وی ؛ سینئرا ینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ اس وقت سینٹ الیکشن میں کافی اہم نام ہیں . ان میں ایک بہت سینئر صحافی کا نام لیا جا رہا ہے لیکن میری اطلاعات کے مطابق ان کا نام شامل کرنے کی کوشش کی گئی ہے .لیکن موجود نہیں ہے . کل تک پھر نہ شامل کردیا جائے تو الگ بات ہے . انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے سینٹ کی امیدواران کے لیے شارٹ لسٹ کی ہے . ان میں مشیران کی بھرمار ہے . ان شارٹ لسٹ میں شہزاد اکبر ، ڈاکٹر فیصل داود، شہباز گل . شہزاد اکبر .اسلام آباد میں اکیلے زلفی بخاری کا نام ہے .

پنجاب سے اعجاز چوہدری، سیف اللہ نیازی ، اتحادی جماعت سے کامل علی آغا کا نام ہے . خواتین کی نششت کے لیے نیلو فر بختیار ، نیلم ارشاد ، نگہت محمود کے نام شامل ہیں. ان کا کہنا تھا کا معاون خصوصی کی فوج ظفر موج ہے . اور انہیں معاونین کی وجہ سے پی ٹی آئی پر تنقید ہورہی ہے.

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ سینٹ الیکشن پی ٹی آئی کے لیے ڈو آر ڈائی والا معاملہ ہے اگر اس میں اکثریت نہ ملی تو پھر معاملہ قومی اسمبلی کی طرف آنا ہے . پی ڈی ایم نے قومی اسمبلی میں گیم شروع کرنی ہے . ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے لیے بھی اب کچھ کرنا ہوگا . کیونکہ کو ن لیگ کی طرف سے دھمکی بھی آگئی ہے .

پی پی پی کے لیے یہ مسئلہ بھی ہے کہ اس پر یہ دھبہ لگ رہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کا ساتھ ہے اور اگر پی ڈی ایم کے ساتھ جاتی ہے تو سندھ میں ان کی حکومت جاتی ہے .
ایک سوال کے جواب میں انہوں‌نے کہا کہ اگر ن لیگ یا سب اپوزیشن بھی سینٹ کے الیکشن سے دستبردار ہو جائے حکومت کو فرق نہیں پڑتا حکومت کے لیے کوئی پابندی نہیں‌ ہے کہ وہ اس صورت میں الیکشن نہ کروائے م-

کرونا ویکسین لگوانے یا نا لگوانے کےسلسلے سلسلے میں ان کا کہنا تھا کہ ہم دیکھ سکتے ہیں کہ لوگ مر رہے ہیں . آج بھی 65 افراد لقمہ اجل بنے ہیں . اس طرح جو افراد معمر ہیں یا جو فرنٹ لائن پر لڑ رہے ہیں . ان کا خیال رکھنا چاہیے .ڈاکٹر یاسمین راشد نے جو بیان دیا ہے کہ لوگ اپنی صوابدید یا ذمہ داری پر لگوائیں .

اب وہ ڈاکٹر ہیں ہم کیا کہہ سکتے ہیں . ہو سکتا ہے ان کا یہ بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر ہو اور ہمارے تک ان کا یہ جملہ کسی اور طرح‌سے پہنچا ہو. ویکسین کے بارے میں پائے جانے والے مفروضوں اور وسوسوں پر ان کا کہنا تھا کہ اس کو ہر آدمی کو لگوانا ہو گا آج نہیں‌توکل ، کل نہں توپرسوں لگوایا جائے گا.

Leave a reply