پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین (پی ٹی آئی پی) کے سربر اہ پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اب قصہ پارینہ بن چکے، ہمیں اب مستقبل کا سوچنا چاہیے۔
نوشہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل بانی پی ٹی آئی کے بغیر روشن ہے۔ عمران خان نے عوام کو ٹرک کے بتی کے پیچھے لگا لیا تھا ، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی سمیت دیگر جماعتوں نے باریاں بانٹ کر ملک کا خانہ خراب کردیا، رہی سہی کسر تبدیلی کے نام پر دھوکا دے کر بانی پی ٹی آئی نے پوری کردی۔پرویز خٹک نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی پارٹی میں ایک ڈکٹیٹر کی شکل اختیار کر گئے تھے، وہ اپنے مخلص دوستوں کو بھی شک کی نگاہ سے دیکھنے لگے۔
Baaghi Digital Media Network | All Rights Reserved