پاکستان تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد نے سیکرٹری اطلاعات عندلیب عباس۔ ڈاکٹر عظیم الدین لکھوی۔ زینب عمیر کے ہمراہ پارٹی آفس جیل روڈ میں پریس کانفرنس کرتے ھوئے کہاکہ پنجاب کی مخصوص نشستوں پر لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے حوالے سے ہمارے شک بالکل ٹھیک ہیں۔ سندھ میں الیکشن کمیشن بالکل ناکام رہی ہے۔ زرداری مافیا نے ساری سیٹیں لینے کیلئے دھاندلی کی ہے ۔جب بات کرو الیکشن کمیشن سے الیکشن کی تو وہ کہتے ہے کہ ابھی تیاری نہیں ہے۔ ضمنی الیکشن پرانی لسٹوں میں ہورہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شبیر گجر کے معاملے پر ہماری ایف آئی آر ابھی تک درج نہیں ہوئی ھے۔ الیکشن کمیشن اگر بے بس ہے تو ن لیگ دھاندلی کرنا چاہتی ہے۔ ہمیں امید ہے کہ اس الیکشن میں دھاندلی ہو گی۔گزشتہ روز چئیرمین عمران خان لاہور تشریف لائے اور انہوں نے لاھور کے چاروں ضمنی حلقوں میں ورکرز کنونشن سے خطاب کیا اور ہمارے ورکرز کنونشن جلسوں میں بدل گئے۔لوگ سڑکوں پر کھڑے ہو کر خطاب سنتے رہے ۔
اس وقت تک سروے کے مطابق ضمنی حلقوں میں پنجاب میں تحریک انصاف لیڈ کر رہی ہیں۔ ہر روز سی ایم ہاؤس میں میٹنگز ہوتی ہیں کہ ضمنی انتخابات میں دھاندلی کس طرح کرنی ہیں۔ انہوں مزید کہاکہ کسی ادارے کا کام نہیں کہ الیکشن میں انٹر فیر کرے۔ اب نیوٹرل کو کہتے ہیں وہ نیوٹرل رہیں ۔الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ انتخابات شفاف ہوں۔
علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد نے پارٹی دفتر جیل روڈ میں رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں ضمنی الیکشن کی کمپین کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر ڈاکٹر یاسمین راشد نے گفتگو کرتے ھوئے کہاکہ پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے کے خلاف پی ٹی آئی کی لاہور ہائیکورٹ میں درخواست کی منظوری خوش آئند عمل ھے۔عدالت نے الیکشن کمیشن کو مخصوص نشستوں پر نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت کر دی ھے۔
ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاکہ یہ پی ٹی آئی کی بہت بڑی فتح ھے۔ ہم اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں اور ہائیکورٹ کے شکر گزار ہیں۔ اس فیصلے سے حمزہ شہباز کی ناجائز پنجاب حکومت کی آئینی اور قانونی حیثیت ختم ہو گئی ھے۔ اداروں کی طرف سے پی ٹی آئی کو غیر آئینی اور غیر قانونی طور پر دیوار کے ساتھ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ پی ٹی آئی کو پنجاب میں 20 سیٹوں پر ہرانے کی کوشش کی جا رہی ھے۔ ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی عوام کی طاقت سے کامیابی حاصل کرے گی اور پنجاب میں حکومت بنائے گی۔
اس موقع پر عندلیب عباس۔ محمد احمد چٹھہ۔ اعجاز منہاس ۔ طارق حمید ۔ مبین سلطان ۔ شنیلہ علی موجود تھے