مزید دیکھیں

مقبول

آئی ایم ایف پروگرام میں بھی چین کا کردار مثالی تھا۔وزیراعظم

وزیراعظم شہبا زشریف کا کہنا ہے چین نے آئی...

مناہل ملک کی گلوکار عمیر اعوان کو قانونی کارروائی کی دھمکی

ٹک ٹاکر مناہل ملک نے گلوکار عمیر اعوان پر...

ٹک ٹاک بناتے ہوئے ٹرین کی زد میں آکر 2 طالبات جاں بحق

حیدر آباد: حیدر آباد میں ٹک ٹاک بناتے ہوئے...

پی ٹی آئی کو کہیں نہ کہیں دشمن ملک سے سپورٹ مل رہی ہے، سعید غنی

صوبائی وزرا سعید غنی اور سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو ایسے ممالک سے مدد مل رہی ہے جو پاکستان کو ترقی کرتا نہیں دیکھنا چاہتے۔

3 روزہ پاک واٹر اینڈ انرجی ایکسپو 2024 کا افتتاح کرتے ہوئے سندھ کے وزرا کا مزید کہنا تھا کہ معزز عدلیہ کو پی ٹی آئی کے فورن فنڈنگ کیس کو جو سالہا سال سے التوا کا شکار ہے اس کو دیکھنا چاہیے۔ پی ٹی آئی میں ایک انتشاری ٹولہ شامل ہے، ہم چاہتے ہیں پی ٹی آئی والے پرامن رہ کر سیاست کریں۔پی ٹی آئی جس طرح ملک میں بے لگام چل رہی ہے، اس سے لگتا ہے کہیں نا کہیں کوئی نا کوئی کہانی تو ضرور ہے۔ 8 ویں پاک واٹر اینڈ انرجی نمائش کی کامیابی کی علامت یہ ہے کہ اس کا انعقاد سالانہ ہورہا ہے۔اس موقع پر منتظم ڈائریکٹر پرائم ایونٹ کامران عباسی، اختر شاہین رند و دیگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔صوبائی وزرا نے نمائش میں لگائے گئے 150 سے زائد ملکی و غیر ملکی اسٹالز کا دورہ کیا اور ان سے ان ہے اسٹالز پر موجود مصنوعات پر بریفنگ لی۔ بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ یہ نمائش ہمیشہ سے کامیاب رہی ہے اور ہر سال ہزاروں کی تعداد میں لوگ اس نمائش کا حصہ لیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ سالوں میں اس نمائش کے ذریعے کاروبار کو بھی فروخت ملا ہے۔سعید غنی نے کہا کہ گذشتہ 8 سالوں سے اس نمائش کا انعقاد ہو رہا ہے۔ اس نمائش میں پانی کو بچانے اور قابل استعمال بنانے کے لیے آگاہی بھی دی جارہی ہے، انہوں نے کہا کہ اس نمائش کی کامیابی کی علامت یہ ہے کہ اس کا انعقاد سالانہ ہورہا ہے اور بیرون ملک سے لوگ آتے ہیں تو نمائش کو مزید کامیابیاں ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انرجی اور پانی دو اہم سیکٹروں پر مشتمل یہ نمائش ہے جبکہ انرجی اور پانی کو محفوظ کرنے کے لئے دنیا بھر نے نت نئے طریقے ایجاد کرلئے ہیں۔
سعید غنی نے کہا کہ گو کہ عام آدمی اس نمائش کو اہمیت نہیں دیتا لیکن اگر دیکھا جائے تو اس میں لگائے گئے اسٹالز سے عام آدمی بھی اپنے گھر کو مستفید کرسکتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا کہ پی ٹی آئی کو باہر ممالک سے فنڈنگ ہورہی ہے اور اس تحریک کو وہی فنڈنگ کر رہے جو پاکستان کو ترقی کرتا دیکھنا نہیں چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا فارن فنڈنگ کیس سب کے سامنے ہیں، سمجھ سے بالاتر ہے کہ معزز عدلیہ میں فارن فنڈنگ مسئلے کو کیوں اتنا سادہ اور معمولی لے لیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے انتشاری ٹولے ملک کے حالات خراب کرنا چاہتے ہیں اور یہ تحریک پاکستان کو ترقی سے روکنا چاہتی ہے۔ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی میں ایک انتشاری ٹولہ شامل ہے، ہم چاہتے ہیں پی ٹی آئی والے پرامن رہ کر سیاست کرے لیکن بدقسمتی سے انتشاری ٹولے کا وتیرہ انارکی پھیلانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد والا ڈرامہ ایک سازش کا حصہ تھا۔احتجاج میں لوگ مرے اور سینکڑوں زخمی ہوئے۔ اسلام آباد دھرنے میں انتشاری ٹولے کی بڑی تعداد خیبر پختون خواہ سے آئی تھی۔ جبکہ اس دھرنے میں بیرون ممالک کے لوگ بھی بڑی تعداد میں شامل رہے۔ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ انتشاری ٹولہ کہتا رہا تین سو لوگ مارے گئے بعد میں وہ محض بارہ افراد ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ بشری بی بی صاحبہ اور گنڈاپور کیسے جانتے تھے کہ ربڑ کی بلٹ پروف گولیاں چلیں گی اور وہ اس سے پہلے سب کو چھوڑ کر بھاگ گئے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ترقی کی جانب لیکر جانا ہے، ہر ایک کو پاکستان کی معیشت کی بحالی کا سوچنا چاہیے اور ہمیں انتشاری سیاست سے اجتناب کرنا چاہیے۔ پی ٹی آئی کو اسٹیبلشمنٹ کی سپورٹ کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ پی ٹی آئی کو اسٹیبلشمنٹ کی سپورٹ حاصل ہے یا نہیں اس کے میرے پاس کوئی ثبوت نہیں ہیں البتہ پی ٹی آئی جس طرح ملک میں بے لگام چل رہی ہے اس سے لگتا ہے کہیں نا کہیں کوئی نا کوئی کہانی تو ضرور ہے۔ایک اور سوال کے جواب میں سعید غنی نے کہا کہ پی ٹی آئی کو ایسے ممالک سے مدد مل رہی ہے جو پاکستان کو ترقی کرتا نہیں دیکھنا چاہتے۔ پی ٹی آئی کا فورن فنڈنگ کیس ہمیں دیکھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ خطرناک بات ہے کہ سیاسی جماعت فورن فنڈنگ لے رہی تھی لیکن ہماری معزز عدلیہ کو یہ سنگین اشیو نظر نہیں آتا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیشہ یہ دیکھنا چاہیے کہ وہ کونسی طاقت ہے جو امریکہ کی کانگریس میں خطوط جمع کرواتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایسی قوتیں ضرور ہیں جو آج بھی پی ٹی آئی کو سپورٹ کر رہی ہے۔چھ کنال بنانے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ اس پر پیپلز پارٹی کی وفاقی حکومت سے ناراضگی بنتی ہے۔ پیپلزپارٹی اور وفاقی حکومت کی آپسی ناراضگی کوئی میاں بیوی کی طرح کی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ارسا میں جب یہ معاملہ آیا تو اس پر سندھ نے بھرپور اپنے تحفظات کا اظہار کیا اس کے بعد یہ ایکنک میں جب معاملہ آیا تو ایکنیک نے اس کی مشروط منظوری دی ہے اور اس میں لکھا ہے کہ سی سی آئی میں اس معاملہ پر سندھ کے تحفظات کو دیکھا جانا چاہیے۔
ابھی یہ معاملہ سی سی آئی میں آنا ہے اور اس میں بھی سندھ اپنا بھرپور دفاع کرے گا، کوئی یہ سمجھتا ہے کہ یہ منظور ہوگیا ہے تو ایسا نہیں ہے۔ قبل ازیں صوبائی وزرا کو منتظم ڈائریکٹر پرائم ایونٹ کامران عباسی نے نمائش میں آمد خوش آمدید کہا اور اسٹالز کا دورہ کرایا۔ وزرا نے غیر ملکی اور مقامی کمپنیوں کے اسٹالز پر موجود جدید مشینری اور ٹیکنالوجی کو سراہا۔انہوں نے غیر ملکی مہمانوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں پاکستان میں سرمایہ کاری کی بھی ترغیب دی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر توانائی سید ناصر حسین شاہ اور وزیر بلدیات سعید غنی نے نمائش کے انعقاد پر منتظمین کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ پانی اور توانائی دو اہم ضروریات زندگی ہیں جن کی بلاتعطل فراہمی سے نا صرف عوام الناس کو سہولت ملتی ہے بلکہ انڈسٹری کا پہیہ بھی چلتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نمائش میں غیر ملکی کمپنیوں کی شرکت بھی خوش آئند اور ملکی معیشت میں بہتری کی نوید ہے۔ اس دوران نمائش کے منتظم کامران عباسی نے بتایا کہ نمائش میں چین، ترکی، مراکو، آسٹریلیا، مصر، امریکہ کی کمپنیاں شریک ہیں۔ دو ہالز میں 60 سے زائد نمائش کنندگان نے 175 اسٹالز لگائے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ نمائش کاروبار کے زبردست مواقع فراہم کرے گی۔ کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کی جانب سے ڈائریکٹر انجینئرنگ سکندر زرداری نے نمائندگی کی۔ پہلے روز "ٹیکسٹائل سرکلر اکانومی کی دوبارہ ایجاد” کے موضوع پر ورکشاپ بھی منعقد ہوئی۔ نمائش جمعرات کو اختتام پذیر ہوگی۔

کراچی سے پشاور چلنے والی عوام ایکسپریس کی نجکاری مکمل

کراچی:چینی شہریوں پر خودکش حملے کا ایک اور مقدمہ درج