پی ٹی آئی نے 13 اگست کے جلسے کا مقام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تحریک انصاف اب اسلام آباد کے بجائے لاہور میں جلسہ کرے گی،پی ٹی آئی جلسہ لاہور ہاکی گراؤنڈ میں ہوگا.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا. زرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف 75 ویں یوم آذادی کا جشن لاہور میں منائے گی.
ذرائع کے مطابق عمران خان نے اسلام آباد میں 13 اکست اور 14 اکست کی درمیانی شب پاور شو کا اعلان کیا تھا تاہم وفاقی وزیر داخلہ کی جانب سے بیان کے بعد پی ٹی آئی نے جلسے کا مقام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،اب جلسہ لاہور میں منعقد کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے.
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں بتایا گیا کہ اسلام آباد میں جلسہ کیلئے وفاقی حکومت سے اجازت لینا پرے گی اور وفاقی حکومت آسانی سے جلسہ کی اجازت نہیں دے کی لہذا جلسہ لاہور میں منعقد کیا جائے جہاں پی تی آئی کی اہنی حکومت ہے ،ژرائع کے مطابق عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں تجویز پر مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ پی ٹی آئی جلسہ لاہور میں کیا جائے .
زرائع کے مطابق عمران خان نے پارٹی رہنماوں کو لاہور میں جلسہ کی تیاریاں کرنے کی ہدایت کر دی ہے.