جلاﺅ گھیراﺅ، پولیس پر تشدد کیس، پی ٹی آئی رہنما عدالت پیش

0
37
zaman park

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں جلاﺅ گھیراﺅ اور پولیس پر تشدد مقدمہ کیس کی سماعت ہوئی،

انسداد دہشتگردی عدالت کی جج عبہر گل نے کیس کی سماعت کی ،تحریک انصاف کے رہنماؤن یاسمین راشد، اسد عمر، عمیر نیازی، مسرت چیمہ، فرخ حبیب نے حاضری مکمل کرائی،جے آئی ٹی کے سربراہ آفتاب پھلروان بھی عدالت میں پیش ہوئے،جج انسداد دہشتگردی عدالت نے استفسار کیا کہ تفتیش میں کیا پراگرس ہے؟ سربراہ جے آئی ٹی نے عدالت میں کہا کہ فرخ حبیب ، مسرت چیمہ نے تفتیش جوائن نہیں کی، وکیل مسرت چیمہ نے کہا کہ ہم نے جے آئی ٹی کو چیلنج کیا ہوا ہے،جج عبہر گل نے کہا کہ اگر جے آئی ٹی ختم بھی ہو جاتی ہے تو بیان تو ریکارڈ کرانا ہے ،عدالت نے اسد عمر، فرخ حبیب اوردیگر کی عبوری ضمانت میں 6 مئی تک توسیع کرتے ہوئے کہا کہ 6 مئی کو کیس سن کے فیصلہ کریں گے عدالت نے مسرت چیمہ اور فرخ حبیب کو آج ہی شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کردی

عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما فرح حبیب کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ سے جعلی قراردادیں منظور کی جارہی ہیں،ن اورش کی لڑائی اتنی بڑھ چکی، لگتا ہے شہبازشریف کو نااہل کروانا چاہتے ہیں یہ شکست کے خوف سے انتخابات سے بھاگ رہے ہیں،سپریم کورٹ کے فیصلے پر اگر عمل نہ ہوا تو سڑکوں پر فیصلے ہوں گے اگر اب یہ الیکشن نہیں کرواتے تو پھر کبھی الیکشن نہیں ہوں گے ،آئین کو پاﺅں تلے روندنے کی اجازت نہیں دیں گے

عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

عمران خان کی محبت بھری شاموں کا احوال، سب پھڑے جان گے، گالی بریگیڈ پریشان

عمران خان پرلاٹھیوں کی برسات، حالت پتلی، لیک ویڈیو، خواجہ سرا کے ساتھ

عمران خان کو آرمی چیف سے کیا چاہئے؟ مبشر لقمان نے بھانڈا پھوڑ دیا

Leave a reply