پی ٹی آئی میں ایک سے بڑھ کر ایک "فنکار”

پاکستان تحریک انصاف ملک کی سیاسی پارٹی کے ساتھ ساتھ وہ واحد جماعت ہے جو سیاستدانوں کے علاوہ "فنکاروں "کی دولت سے بھی مالا مال ہے. پی ٹی آئی میں ایک سے ایک بڑھ کر” فنکار” موجود ہیں.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان بھی آپنے آپ میں کسی فنکار سے کم نہیں ہیں اسی طرح ان کے چیف سیکیورٹی آفیسر شہباز گل بھی فنکاری میں اپنا مقام رکھتے ہیں .

شہباز گل کی گرفتاری کے بعد عمران خان اور ان کر سابق وفاقی وزراء نے الزام عائد کیا کہ شیباز گل پر تشدد کیا گیا مگر ان سے جیل میں ملاقات کرنے والے پی ٹی آئی کے اپنے ہی وزیر داخلہ پنجاب نے کہا کہ شہباز گل بالکل ٹھیک ہیں ان پر تشدد کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا.

پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کا کچھ عرصہ قبل موٹر وے پر حادثہ ہوا جس میں ان کی گاڑی الٹ گئی ، شہباز گل پہلے تو اپنی گاڑی کے پاس بڑے اطمینان سے کھڑے رہے اور بعد میں انہوں نے پورا بازوو ہی پٹی سے بھر دیا ایسی کمال اداکاری کی کہ لگتا تھا کہ واقعی ان کا بازو ٹوٹ گیا ہے.

شہباز گل کا ڈرائیور بھی کسی سے کم نہیں ، موصوف نے بھی ڈرامے بازی میں کمال کر دیا، جس وقت شہباز گل کو گرفتار کیا گیا تو پولیس شہباز گل کو لے گئی اور اس کا ڈرائیور گاڑی لے گیا اور موبائل فون تھامے گھومتا رہا پھر اچانک اسے بنی گالا سے سکرپٹ دیا گیا اور شہباز گل کا ڈرائیور اسی ہاتھ میں پٹی باندھے منظر عام پر آگیا اور جھوٹا بیان دیا کہ اسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے.

بات یہیں ختم نہیں ہوئی، پی ٹی آئی کے اتحادی بھی ڈرامے بازی میں اپنی مثال آپ ہیں، چند ماہ قبل پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی ہوئی اس وقت کے سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ نے بھی اچانک اپنے بازو پر پٹی باندھ لی اور اس کا الزام مسلم لیگ ن پر عائد کر دیا، لیکن میڈیا کے سامنے بات کرتے ہوئے اور مسلم لیگ ن کے رہنماوں کو بد دعا دیتے ہوئے بھول گئے کہ ان کے پورے بازو پر پٹی بندھی ہے اور پورا ہاتھ اٹھا کر بد دعا دی جس نے پرویز الہیی کی فنکاری عیاں کر دی.

سیاستدانوں کا اگر ایوارڈ شو منعقد کیا جائے تو عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل اور چوہدری پرویز الہی پہلا ایوارڈ حاصل کرنے مین کامیاب ہو جائیں گے.

Comments are closed.