پی ٹی آئی مارچ؛ اسلام آباد کے 5 اہم مقامات کو آج سے بند کرنے کا فیصلہ

0
29

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے 26 نومبر کو اسلام آباد میں مارچ کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت کے 5 اہم مقامات کو آج سے کنٹینرز لگا کر بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جمعہ کی شام سے فیض آباد، کورال چوک ،چھبیس نمبر چونگی، بے نظیر چوک سے داخلی راستے بند ہوجائیں گے جبکہ فیض آباد سمیت اہم داخلی راستوں پربھاری نفری بھی تعینات کی جائے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ پولیس کے ساتھ ایف سی اور رینجرز کے اہلکاربھی تعینات ہوں گے، فیض آباد کو چاروں اطراف سے کنٹینرز لگا کر مکمل سیل کردیا جائے گا، بارہ کہو اور آزاد کشمیر سے آنے والوں کیلئے راول ڈیم چوک سے براستہ ترامڑی راستہ کھلا ہوگا۔

ذرائع نے بتایا کہ کنٹینرز لگانے کیلئے تمام ایس پیز اور ایس ڈی پی اوز کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ راولپنڈی مارچ 26 نومبر کو دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے چھبیس نومبر کی کال کے حوالے سے ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں اُن کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ سب راولپنڈی کےحقیقی آزادی مارچ میں شریک ہوں۔

انہوں نے کہا کہ حقیقی آزادی قوم کو تب ملتی ہے جب انصاف ہو، آزاد قوم ہمیشہ ہی خوشحال ہوتی ہے، قوم تب تک چپ ہوکر نہیں بیٹھے گی جب تک آزاد نہ ہو۔چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ میں اس حال میں آپ کے پاس آرہا ہوں آپ نے میرے لیے راولپنڈی آنا ہے۔

 

آرمی چیف تقرری؛ وزیر دفاع نے وزیراعظم ہاؤس کو سمری موصول ہونے کی تصدیق کردی
خبردار۔!ایوان اقتدارمیں تھرتھلی۔24گھنٹےاہم:اعظم سواتی،بیگم تہجدگزار،بیٹا شراب کا سوداگر۔ثبوت حاضر ہیں۔
جی ایچ کیو نے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی تعیناتی کی سمری بھجوا دی، آئی ایس پی آر
فیروز نڈیاڈوالا اکشے کمار کے بغیر ویلکم 2 اور آوارہ پاگل دیوانہ 2 بنائیں گے؟
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں سے مقابلے میں پاک فوج کا جوان شہید

Leave a reply