چکوال:پیسےپورے لیکرپٹرول کم کیوں دیا:پھرکسٹمرسے بدتمیزی بھی کرتےہو:PTIایم این اےنےاپنےملازم کی پٹائی کردی،اطلاعات کے مطابق پی ٹی آئی چکوال کے ایم این اے نے اپنے پٹرول پمپ کے ملازم کی پٹائی کرکے اچھائی کی ایک مثال قائم کردی
ذرائع کے مطابق چکوال سے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی سردار ذوالفقار علی خان دلہہ کی جانب سے اپنے ملازم کو جوتا مارنے کی وڈیو وائرل ہو گئی۔
تحریک انصاف کے چکوال ون سے ممبر قومی اسمبلی سردار ذوالفقار علی خان دلہہ اپنے ملکیتی پیٹرول پمپ ملازم پر سر عام جوتے برسا رہے ہیں ۔ موصوف حادثاتی طور پر قومی اسمبلی کیا پہنچے آئے روز ان کی بدتمیزیاں بڑھتی جا رہی ہیں ۔ pic.twitter.com/yPOw9u3euf
— Nazar Ch (@NazarCh1) April 24, 2021
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 64 چکوال ون سے پی ٹی آئی کے ایم این اے ذوالفقار دولہہ اپنے پیٹرول پمپ پر کھڑے ہو کر پہلے ملازم کی بات سنتے ہیں پھر اچانک اپنا جوتا اتار کر اپنے ملازم کے سر پر برسانا شروع کردیتے ہیں۔
مقامی ذرائع کے حوالے سے معلوم ہوا ہےکہ عین اس وقت جب پٹرول پمپ کا ملازم ایک کسٹمرکوپٹرول دے رہا تھا تواس دوران کسٹمرنے ملازم سے کہا کہ وہ پٹرول پورا نہیں دے رہے ، جس پرملازم نے بحث کی ، اسی دوران پٹرول پمپ کے مالک تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی سردار ذوالفقار علی خان دلہہ بھی پہنچ جاتے ہیں
ذرائع کے مطابق جب تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی سردار ذوالفقار علی خان دلہہ کو معلوم ہوا کہ ملازم نے کسٹمرسے اچھا سلوک نہیں کیا توانہوں نے اس کسٹمرکے سامنے اپنے ملازم کی پٹائی کردی اورخبردارکیا کہ آئندہ ایسی کوئی شکایت نہ ملے
ان کے بعض مخالفین نے ان کی بے جامخالفت کی آڑمیں پٹرول پمپ ملازم کی حمایت کرتے ہوئے کسٹمراورایم این اے کوقصوروارقراردیتے ہوئے اصلاح کے اس پہلوکوانتہاپسندی سے تعبیر کردیا ہے