تحریک انصاف کے سیالکوٹ سے ممبر پنجاب اسمبلی احسن بریار کے والد سلیم بریار پر والٹن روڈ لاہور کینٹ میں قربان اینڈ ثریا ایجوکیشنل ٹرسٹ سکول پر قبضے کے الزامات. ٹرست سکول کی ہزاروں طالبات اور اساتذہ سکول پر قبضہ کی کوشش کے خلاف سڑک پر نکل آئے، طالبات اور اساتذہ کے مظاہرے میں والدین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی .
با غی ٹی وی کے مطابق والٹن روڈ لاہور کینٹ میں قربان اینڈ ثریا ایجوکیشنل ٹرسٹ سکول امیں 6 ہزار طالبات زیر تعلیم ہیں اور300 اساتذہ پڑھاتےہیں ،والدین کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے ایم پی اے احسن بریار کے والد سلیم بریارجعلی کاغذات بنوا کر زبردستی قبضہ کرنا چاہتاہے .13 اگست کوسلیم بریارنے قربان اینڈ ثریا ایجوکیشنل ٹرسٹ سکول پر قبضہ کی کوشش کی ہے.
قربان اینڈ ثریا ایجوکیشنل ٹرسٹ سکول کی چیئرمین نے بتایا کہ 42 سال سے ہم اس ادارے کو چلا رہے ہین اور میرے والد نے بیرون ملک سے آکر اس ادارے کو شروع کیا تھا.ان کا کہنا تھا کہ بریار گروپ آف کمپینز کے غنڈہ عناصر یہاں آئے ہیں اور انہوں نے قربان اینڈ ثریا ایجوکیشنل ٹرسٹ سکول پر قبضہ کرنے کی ناکام کوشش کی ہے ،جس کے بعد 13 اگست کو رات کے وقت دوبارہ قبضہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے.
قربان اینڈ ثریا ایجوکیشنل ٹرسٹ سکول کی چیئرمین نے کہا کہ میرا اور میری 6 ہزار طالبات بچیون کا یہ مطالبہ ہے کہ سکول پر قبضہ کرنے والوں کو سخت سے سخت سزا دی جائے اور بچوں کو پڑھنے کا حق دیا جائے انہوں نے کہا کہ ان غنڈہ عناصر کی وجہ سے بچے آج باہر سڑک پر ائے ہیں.قربان اینڈ ثریا ایجوکیشنل ٹرسٹ سکول کی چیئرمین کا مزید کہنا تھا کہ مجھے اور میری پراپرٹی کو تحفظ دیا جائے.انہوں نے بتایا کہ میں نے تمام فورمز پر تحفظ کے لئے درخواست دی ہے.ابھی تک میری درخواست پر شنوائی نہیں ہوئی.ایس پی اور آئی جی کے پاس ہماری غنڈہ عناصر سے تحفظ فراہم کرنے کیلئے درخواستیں موجود ہیں.
قربان اینڈ ثریا ایجوکیشنل ٹرسٹ سکول کی چیئرمین ،طالبات ،اساتذہ اور طالبات کے والدین نے وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ سے اپیل کی ہے کہ ان کو پی ٹی آئی ایم پی اے احسن بریار کے والد کے غنڈہ عناصر سے تحفظ فراہم کیا جائے اور ان کی پراپرٹی کو محفوظ بنایا جائے.