لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) معیشت کی تباہی کی ذمہ دار ہے۔
باغی ٹی وی : امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے اپنےایک بیان میں کہا کہ پاکستان میں مہنگائی کی شرح خطے میں سب سے زیادہ ہے اور روپیہ بے وقعت ہو گیا ہے۔
وجرہ میں جعلی پیر نے جن اتارنےکے بہانے لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے اقتدار میں آنےسےقبل مہنگائی کے خلاف احتجاج کیے اور حکومت میں آ کر پی ڈی ایم نے عوام پر ظلم کی انتہا کر دی۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی معیشت کی تباہی کی ذمہ دار ہے جبکہ بیڈگورننس اور غلط معاشی پالیسیوں کی وجہ سے حالات ٹھیک نہیں ہو رہے سودی معیشت اور کرپشن نے ملک کو دیمک کی طرح چاٹ لیا ہے اور حقیقی تبدیلی صرف اسلامی نظام سے آئے گی۔
یوٹیلٹی اسٹورز پرمتعدد اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، نوٹیفیکیشن جاری
دوسری جانب جمعیت علمائے اسلام اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے صوبائی جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو ایک بار پھر آڑے ہاتھوں لتے ہوئے کہا کہ ایک فتنے سے ہمارا واسطہ ہے جسے ہم کچل چکے ہیں جب بھی وہ فتنہ تقریر کرتا ہے تو بونگی مارتا ہے، بھارت کے پائلٹ کو پکڑا اور 24 گھنٹے کے اندر بھارت کے حوالے کیا، پاکستان کے اسٹیٹ بینک کو تم نے آئی ایم ایف کے حوالے کیا۔
عمران خان کے آرمی چیف کی تقرری اور ملک میں انتخابات سے متعلق بیانات پر ردعمل میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پہلےکہتا تھا آرمی چیف کو رخصت کرو اب کہتا ہےایکسٹینشن دو، آرمی چیف کی تعیناتی شہباز شریف کریں گےفارن فنڈنگ کیس میں اس کی چوری نکل آئی ہے ، اگر عدالت اس کے خلاف فیصلہ دیے تو عدالت غلط ہو جاتی ہے اوراگر الیکشن کمیشن اس کے خلاف فیصلہ دے تو وہ جانبدار ہو جاتا ہے۔
ترقی یافتہ ممالک کا خمیازہ ہم بھگت رہے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ
سربراہ پی ڈی ایم کا کہنا تھا کہ اب عمران خان کہتا ہے میں کال دوں گا، حکومت کو مزید وقت نہیں دے سکتا، عمران خان سے وقت مانگا کس نے ہے؟ الیکشن ہماری مرضی سے ہوں گے، آپ آئیں، حکیم ثناء اللہ انتظار میں بیٹھا ہے۔