پی ٹی آئی مشکل میں،صاحبزادہ حامد رضا کا علیحدگی کا عندیہ

0
202
hamid raza

تحریک انصاف مشکل میں پھنس گئی، سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے پی ٹی آئی سے علیحدگی کا عندیہ دے دیا،

تحریک انصاف نے عام انتخابات کے بعد سنی اتحاد کونسل کے ساتھ اتحاد کیا تھا اور پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار سنی اتحاد کونسل میں شامل ہو گئے تھے، پی ٹی آئی کو انٹرا پارٹی انتخابات کی وجہ سے بلے کا نشان واپس لیے جانے کے بعد پی ٹی آئی امیدواروں نے آزاد الیکشن لڑا تھا، پی ٹی آئی نظریاتی کا نشان لینے کی کوشش کی گئی تھی تا ہم نظریاتی کے چیئرمین اختر ڈار نے پریس کانفرنس کر کے اتحاد سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا تھا، آزاد امیدوار الیکشن جیتے تو پی ٹی آئی نے باہمی مشاورت کے بعد سنی اتحاد کونسل کے ساتھ اتحاد کیا، عمران خان بھی سنی اتحاد کونسل کے ساتھ اتحاد کے خواہاں تھے، تاہم اب حالیہ سیاسی منظر نامے میں پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل میں جلد طلاق ہونے والی ہے کیونکہ سنی اتحاد کونسل کےسربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے پی ٹی آئی سے علیحدگی کا عندیہ دے دیا ہے،

موجودہ حکومت کے خلاف تحریک انصاف تحریک چلانا چاہ رہی ہے، وہیں جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان بھی حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا ارادہ رکھتے ہیں، مولانا فضل الرحمان اور پی ٹی آئی رہنماؤں میں متعدد ملاقاتیں ہو چکی ہیں، پی ٹی آئی کی کوشش ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ملکر تحریک چلائیں اور حکومت پر دباؤ بنائیں تا ہم جے یو آئی کو ابھی بھی پی ٹی آئی پر تحفظات ہیں، جن کو ختم کرنے کے لئے ایک کمیٹی بھی بنائی گئی ہے، ایسے میں سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ "میں اور میری مولانا فضل الرحمان کیساتھ سیاسی اتحاد کی مخالفت کرتے ہیں”۔

صاحبزادہ حامد رضا نے مولانا فضل الرحمان پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ مولانا فضل الرحمان اپنا ٹارگٹ حاصل کرنے کے بعد ساتھی کو چھوڑ جاتے ہیں یہ فن صرف انہی کو ہی آتا ہے،مولانا کہتے تھے کہ عورت کی حکمرانی حرام ہے اور محترمہ کی ہی حکومت میں ہی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین بنے نوازشریف کے ساتھ تھے، پھر دوسری سائیڈ پر ہوگئے،مولانا صاحب اب کتنی خوبصورتی کے ساتھ حکومت میں حصہ دار ہیں، شاید مولانا گورنربننا چاہ رہے ہیں

سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا کا بیان ایسے وقت میں آیا جب پی ٹی آئی اور جے یو آئی رہنماؤں کی کئی ملاقاتیں ہو چکی ہیں،صاحبزادہ حامد رضا کے بیان سے واضح ہوتا ہے کہ اگر پی ٹی آئی اور مولانا فضل الرحمان کا اتحاد بن جاتا ہے تو وہ پی ٹی آئی سے علیحدگی اختیار کر سکتے ہیں.

صاحبزادہ حامد رضا نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر لوگ چاہتے ہیں کہ ہم بندوقیں ہاتھ میں پکڑ کر نکلیں تو یہ ممکن نہیں، تشدد کی طرف جانا ہماری پالیسی ہے ہی نہیں،میں نے تجویز دی کہ حکومت کو وقت دیں، اگر اس وقت تک بانی پی ٹی آئی کو رہا نہیں کرتے تو ہمیں مستعفی ہوجانا چاہیے اصولی طورپر مخصوص نشستیں سنی اتحاد کونسل کو ملنی چاہئیں، اگر ہمیں مخصوص نشستیں نہیں دیتے توپھر ہماری طرف سے بی جے پی کو دے دیں۔

سابق وزیراعظم عمران خان اڈیالہ جیل میں ہیں، عمر ایوب نے سیکرٹری جنرل کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے،پی ٹی آئی میں متحرک ترین رہنما شیر افضل مروت بھی ناراض ہیں اور احتجاجی سیاست سے دور ہیں، پی ٹی آئی میں دھڑے بن چکے ہیں، فواد چودھری بھی دوبارہ واپسی کے لئے متحرک ہو چکے ہیں اور پی ٹی آئی ترجمان رؤف حسن پر مسلسل الزامات عائد کر رہے ہیں، حامد خان کہہ چکے ہیں کہ فواد چودھری کوو اپس نہیں لیا جائے گا،پی ٹی آئی بلوچستان کے رہنما بھی موجودہ سیاسی قیادت سے نالاں ہیں، شیر افضل مروت نے شبلی فراز کے استعفیٰ مطالبہ کیا ہے تو اراکین اسمبلی بھی اختلافات کا شکار ہیں، ایسے میں اب آنے والے دنوں میں پی ٹی آئی مزید زوال پذیر ہو گی.

امریکی ایوان نمائندگان میں قرارداد،پاکستان کے خلاف آپریشن گولڈ اسمتھ کی ایک کڑی

آپریشن گولڈ سمتھ کے حوالہ سے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے ایک وی لاگ میں انکشافات کیے تھے اور کہا تھا کہ اب آپریشن گولڈ سمتھ جو ہے چڑیل کی خبر کے مطابق وہ لانج ہو گیا ہے

امریکی قرارداد پاکستان کے سیاسی حالات سے ناواقفیت پر مبنی ہے،ترجمان دفتر خارجہ

گولڈسمتھ 2.0 کے حصے کے طور پر قرارداد 901 پاکستان کو کمزور کرنے کی کوشش

امریکی قرارداد مسترد، وزیر خارجہ کا مقابلے میں قرارداد لانے کا اعلان

قراردار پر پاکستان نے امریکا کو اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا ہے،ترجمان دفتر خارجہ

Leave a reply