تحریک انصاف نظریاتی کے چیئرمین اختر اقبال ڈار کے گھر پر گولیاں چل گئیں

اختر اقبال ڈار کی رہائشگاہ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی تاہم اختر اقبال ڈار او ران کے خاندان کے اراکین فائرنگ سے محفوظ رہے۔ جس وقت گولیاں چلیں پی ٹی آئی نظریاتی کے چیئرمین اختر اقبال ڈار اس وقت گھر کے لان میں موجود تھے، فائرنگ سے اختر اقبال ڈار کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا، تھانہ سٹی اے ڈویژن میں درخواست پر پولیس نے مقدم ہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا،

پی ٹی آئی نظریاتی کے چیئرمین اختر اقبال ڈار کا کہنا ہے کہ کرپٹ افراد نے ڈرانے دھمکانے کیلئے ایسی حرکت کی لیکن وہ اپنے موقف سے نہیں ہٹیں گے، وہ اپنے اصولوں پر کھڑے ہیں اور کسی قسم کی سودے بازی نہیں کریں گے،

اختر اقبال ڈار کی تحریک انصاف نظریاتی کے ساتھ تحریک انصاف نے الحاق کیا تھا اور الیکشن کے دنوں میں ٹکٹ جمع کروائے تھے تا ہم اسی روز اختر اقبال ڈار نے پریس کانفرنس میں تحریک انصاف کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نے تحریک انصاف کے ساتھ کوئی الحاق نہیں کیا، یہ جھوٹ بول رہے ہیں

پی ٹی آئی نے ہماری جماعت نظریاتی گروپ خریدنے کی بات کی ، اختر اقبال ڈار

تحریک انصاف کیلئے مشکل،پی ٹی آئی کی موجودہ ٹیم کرپٹ،بات نہیں کر سکتا،چیئرمین نظریاتی

سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

Shares: