تحریک انصاف کے سوشل میڈیا کارکنان نے الخدمت کے امدادی ٹرک کے پینافلکس کو فوٹوشاپ کرکے سابق وزیر اعظم عمران خان کی تصویر لگا دی

تحریک انصاف نے الخدمت کے امدادی ٹرک پر لگے بینر جس پر الخدمت کا لوگو اور امدادی سامان، متاثرین سیلاب، بلوچستان 2022 لکھا تھا کو تبدیل کرکے اس پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی تصاویر لگا کر یہ تاثر دینے کی ناکام کوشش کی کہ یہ امدادی سامان متاثرین کیلئے عمران یا تحریک انصاف کی طرف سے بھیجا گیا ہے جو سراسر جھوت ہے کیوںکہ یہ امدادی سامان جماعت اسلامی کی تنظیم الخدمت کی طرف سے بلوچستان کیلئے بھیجا گیا تھا.

خواجہ برہان الدین نے اس حوالے سے لکھا کہ: تحریک اںصاف نے اپنا دو نمبر کام دوبارہ شروع کردیا اور انہوں الخدمت کو فوٹو کو ایسے بنا کر پیش کیا جیسے یہ ان کا اپنا ہو.


انہوں نے مزید لکھا کہ: ان کو ایسی غلط حرکت سے اجتناب کرنا چاہئے کیونکہ ایسی سنگین صورت حال میں ایسی حرکتیں شرمناک ہیں.
سینئر تجزیہ کار عصمت اللہ نیازی نے لکھا کہ: مطلب سیلاب والوں کی مدد میں بھی فراڈ شروع؟ کیا ان میں کوئی شرم نام کی چیز نہیں ہے.

جبکہ اعجاز نامی صارف نے کہا کہ: یہ تصویر پی ٹی ائی سوشل میڈیا نے فوٹو شاپ نہیں کی۔ سٹریٹجک میڈیا نے خود فوٹو شاپ کرکے پی ٹی ائی کیخلاف پروپیگنڈہ کررہی ہے. اور یہ تو کوئی بھی ایڈیٹ کر کے پی ٹی آئی کے نام لگا دے.

ایک صحافی حسن زیدی نے سوال کیا کہ کیا تحریک انصاف اور بھی کچھ ہے بانسبت ایک فیک نیوز فیکٹری کے؟

پی ٹی آئی کے ناقد مبشر نے کہا کہ: تحریک انصاف والوں کو ایسا کرتے ہوئے شرم آنی چاہئے اور اگر انہوں نے یہ نہیں کیا تو اس کی مکمل تحقیق ہونی چاہئے اور جو لوگ ملوث کاروائی ہو.

Shares: