پی ٹی آئی نے ارکان سندھ اسمبلی کو کراچی میں ایک ہوٹل سے دوسرے ہوٹل منتقل کردیاتحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سینیٹ کے انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کیلئے نئی حکمت عملی اپنالی۔ گزشتہ رات دوسری جماعتوں کے ارکان بھی شاہراہ فیصل پر نجی ہوٹل قیام کیلئے پہنچے تھے لیکن تحریک انصاف نے ارکان سندھ اسمبلی کو کراچی میں ایک ہوٹل سے دوسرے ہوٹل منتقل کردیا گیا۔ممکنہ طور پر ووٹ بینک محفوظ کرنے کیلئے پی ٹی آئی ارکان کو منتقل کیا گیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے نجی ہوٹل میں پی ٹی آئی کے تمام اراکین سندھ اسمبلی کیلئے کمرے بک کرائے گئے تھے۔

Shares: