پی ٹی آئی نے جیل بھرو تحریک کا طریقہ کار مرتب کر دیا.

پاکستان تحریک انصاف نے جیل بھرو تحریک کا طریقہ کار مرتب کر لیا ہے اور پی ٹی آئی نے جیل بھرو تحریک کا طریقہ کار مرتب کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پہلے مرحلے میں لاہور سے 200 کارکنان اور 5 لیڈر گرفتاریاں دیں گے جبکہ دوسرے مرحلے میں پشاور سے 200 کارکنان اور 5 لیڈرز جیل جائیں گے علاوہ ازیں بڑے شہروں سے کم از کم 3 ہزار کارکنان جیل بھرو تحریک کا حصہ ہوں گے.

جبکہ جیل بھرو تحریک کے طریقہ کار کے تحت روزانہ کی بنیاد پر ایک شہر سے گرفتاریاں پیش کی جائیں گی۔ پاکستان کے بڑے شہروں سے کم از کم 3 ہزار کارکنان جیل بھرو تحریک کا حصہ ہوں گے۔ فوکل پرسن جیل بھرو تحریک اعجاز چودھری کا کہنا تھا کہ تمام صوبوں اور اضلاع میں جیل بھرو تحریک کی تیاریوں کا جائزہ لے کر رپورٹ جلد چئیرمن کو پیش کروں گا۔ جیل بھرو تحریک کے سلسلے میں کے پی کے دورے کے بعد سندھ سمیت دیگر صوبوں کا بھی دورہ کروں گا۔ کارکنوں کا جیل بھرو تحریک کے جوش وجذبہ بلند ہے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما اعجاز چودھری نے ایک بیان میں کہا کہ ماضی میں ججوں کو خریدنے والوں کی اولاد آج دوبارہ عدلیہ کو ہدف بنا رہی ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ 27 مارچ 2022 کو حقیقی آزادی کی شروع کی گئی تحریک کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ ملک کو آئین کے مطابق آگے بڑھنا ہے۔ آئین کو پامال کرنے کی ہر کوشش کے راستے میں ہم رکاوٹ بنیں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
بچی کی مبینہ خودکشی؛ اسکول کی رجسٹریشن منسوخ کردی گئی ہے
برطانوی ائیرلائن نے پاکستان کیلئے فضائی آپریشن بند کردیا
نگران حکومت نے تونسہ شریف کو ضلع بنانے کا نوٹیفکیشن معطل کردیا گیا
ترکیہ زلزلہ،اسپتال میں نرسوں کی نوزائیدہ بچوں کو بچانے کی ویڈیو وائرل
ایپ کے ذریعے منگوائی گئی بریڈ کے پیکٹ کے ساتھ زندہ چوہا نکل آیا
نیب کی سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمدخان بھٹی کے خلاف ناجائز اثاثے بنانے کی انکوائری شروع
سونے کی فی تولہ قیمت میں 3ہزار300روپے کااضافہ
ان کا کہنا تھا کہ جدوجہد کرتے ہوئے ہم کوئی غیر آئینی راستہ نہیں اپنائیں گے۔ ملک میں قانون کی حکمرانی اور پارلیمانی نظام کی بحالی کے لئے جیل بھرو تحریک شروع کر رہے ہیں۔ بجائے اس کے کہ امپورٹڈ حکومت لوگوں پر تشدد اور جھوٹے مقدمےکرے ہم خود پیش ہو رہے ہیں۔ پاکستان میں اس وقت فسطائیت کا راج ہے۔ تمام ملک دشمن قوتوں کے خلاف آئین کے اندر رہتے ہوئے پرامن سیاسی جدوجہد کر رہے ہیں۔

Shares: