تحریک انصاف نے 14 منحرف اراکین قومی اسمبلی کو نوٹسز جاری کر دیئے
باغی ٹی وی : تحریک انصاف نے منحرف اراکین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے پارٹی چیئرمین عمران خان کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کردی نوٹس نور عالم خان ، افضل ڈاھانڈ لاشیر وسیر ، راجہ ریاض، احمد حسین ڈیہڑ ، قاسم نون، غفارر وٹو ، عامر طلال گوپانگ،باسط سلطان ،وجیہہ قمر ، رمیش کمار ، نزہٹ پٹھان اور ریاض مزاری کو جاری کیے گئے۔
الیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان کو دوبارہ طلب کرلیا
نوٹس میں منحرف ارکان سے اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ دینےکے عمل کی وضاحت طلب کی گئی ہے اراکین 26 مارچ دن 2 بجے سے پہلے پارٹی چیئرمین کے سامنے پیش ہونے کے پابند ہیں۔
ارکان کو 7 روز کے اندر معافی مانگ کر غیر مشروط طور پر پارٹی میں واپس آنے کی مہلت دی گئی ہے۔ اگر 7 روز تک جواب نہ ملا تو ارکان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
شوکاز نوٹسز پر پارٹی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے دستخط کیے ہیں۔
تحریک انصاف کی ناراض اراکین کو منانے کے لیے کوششیں تیز
وزیراطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ کسی کو دھوکہ دیناغیر مناسب ہے منحرف اراکین کے خلاف عوام میں غم وغصہ پایاجاتاہے جو ارکان وزیراعظم کو ووٹ نہیں دینا چاہتے وہ استعفٰی دیں وزیر اعظم عمران خان کسی سے بھی بلیک میل نہیں ہوں گے۔ یہ لوگ پہلےعمران خان کےنام پرووٹ لیتےہیں،پھرلوٹےبن جاتےہیں۔
فواد چودھری نے کہا کہ تلخیاں بڑھ گئی ہیں ،کم کرنے کی ضرورت ہے۔توبہ کے دروازے کھلے ہیں، اراکین نظر ثانی کرسکتے ہیں۔بعض منحرف اراکین کےرشتہ دارفون کررہےہیں کہ انہیں چھڑوایا جائے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کی سندھ ہاؤس میں جو ہوا اچھا نہیں ہوا۔ہم اپنا جلسہ کریں گے اپوزیشن اپنا جلسہ کرے۔