مزید دیکھیں

مقبول

علیمہ خان پی ٹی آئی وکلاء پر برس پڑیں

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے داخلی دروازے پر پاکستان...

2024 میں دہشت گردی کے واقعات میں 45 فیصد اضافہ

2024 میں پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں...

امریکی فحش اداکارہ کا کالا برقعہ پہن کر افغانستان کا دورہ

امریکی فحش اداکارہ وِٹنِی رائٹ، جن کا اصل نام...

پی ٹی آئی نے لاہور جلسے کا شیڈول پھر تبدیل کردیا

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے لاہور میں ہونے والے جلسے کی تاریخ ایک بار پھر تبدیل کر دی گئی ہے-

باغی ٹی وی : پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فرخ حبیب نے اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ 23 اپریل کوحضرت علیؓ کے یوم شہادت کے باعث مینارِ پاکستان پر ہونے والے عمران خان کے جلسے کی تاریخ کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔

فرخ حبیب نے جلسے کی تبدیل شدہ تاریخ بتاتے ہوئے لکھا تھا کہ اب یہ جلسہ 24 اپریل بروز اتوار کو ہو گا۔

سیاسی عدم استحکام کے باعث ملکی معیشت متاثر ہوسکتی ہے،بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ…

اب تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شفقت محمود نے اپنے بیان میں تحریک انصاف کے مینار پاکستان پر ہونے والے جلسے کے حوالے سے ایک نئی تاریخ دی ہے۔

شفقت محمود کا کہنا ہے کہ لاہور میں پی ٹی آئی کا جلسہ اب 21 اپریل کو ہو گا، چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان جلسے سے خطاب کریں گے۔

دوسری جانب سابق وزیراعظم عمران خان نے وزارت عظمیٰ سے فارغ ہونے کے بعد اعلان کیا تھا کہ وہ اپنا پہلا جلسہ پشاور میں کریں گے-


سابق وزریر اعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ بدھ کو نمازِ عشاء کے بعد میں پشاور میں ایک اجتماعِ عام سےخطاب کروں گا جو بیرونی اشاروں پر حکومت کی تبدیلی کے نتیجے میں ہٹائے جانے کے بعد میرا پہلا جلسہ ہوگا میں چاہتا ہوں کہ ہمارے سب لوگ بھرپور طریقے سے اس اجتماع میں شریک ہوں کیونکہ پاکستان غیرملکی طاقتوں کی ایک کٹھ پتلی کےطور پر نہیں بلکہ ایک آزاد اور خود مختار ریاست کے طور پر معرضِ وجود میں لایا گیا’۔

عمران خان نے مزید کہا تھا کہ ہم فوری انتخابات کا مطالبہ کررہے ہیں کیونکہ آگے بڑھنے کا واحد راستہ یہی ہے کہ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے ذریعے عوام کو فیصلے کا موقع دیا جائے کہ وہ کسے اپنا وزیراعظم منتخب کرنا چاہتے ہیں ۔

علاوہ ازیں سابق وزیراعظم عمران خان نے پشاور جلسے کے حوالے سے اپنے کارکنوں کیلئے ویڈیو پیغام بھی جاری کیا تھا-

عامر لیاقت کا سوشل میڈیا پر مریم نواز کے لیے خصوصی پیغام


ویڈیو بیان میں عمران خان نے کہا تھا کہ بڑی سازش کے تحت نئی حکومت قوم پر مسلط کی گئی ہے عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ پشاور کے جلسے میں اپنے کارکنوں سے اہم بات کریں گے اس سازش کے متعلق بھی اور پشاور سے جو قوم کو سب سے بڑا پیغام دوں گا وہ یہ کہ اپنی آزادی اور جمہوریت کی حفاظت قوم خود کرتی ہے، کوئی فوج حفاظت نہیں کرسکتی کوئی باہر سے آکر اس کی حفاظت نہیں کر سکتا ’ہم سب نے مل کر پوری تحریک چلانی ہے کہ فوری طور پر پاکستان میں الیکشن کرائے جائیں۔

عوامی نیشنل پارٹی کے متعدد ٹوئٹر اکاؤنٹس ہیک ہو گئے

واضح رہے کہ حکومت نے بھی تحریک انصاف کے مقابلے میں جلسے کرنے کا اعلان کیا ہےمسلم لیگ کے سینیئر رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا کہ یہ الیکشن کا سال ہے عمران جس شہر میں جلسہ کریں گے ، ان کی جماعت وہاں اس سے بڑا جلسہ کرے گی جبکہ انہوں نے کابینہ کی تشکیل ایک دو روز میں ہونے کا عندیہ بھی دیا-

رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی پاسپورٹ منسوخی پچھلے وزیرداخلہ کا ظلم تھا اور اسے فو اً بحال ہونا چاہیے نوازشریف کو پاسپورٹ ملنا اور شہباز شریف کا شیروانی پہننا ہی عمران خان کے لیے سب سے بڑی سزا ہے میں نے خود ظلم برداشت کیا ہے اس لیے سوال ہی نہیں پیدا ہوتا کہ ہم کسی کے ساتھ جھوٹے مقدمے بناکر ظلم کریں پی ٹی آئی کی حکومت میں پہلے بندہ پکڑتے تھے پھر جرم تلاش کرتے تھے لیکن ہم کوئی شہزاد اکبر نہیں بٹھائیں گے جو لوگوں کو بے توقیر کرے ملک میں جمہوریت، آئین اور انصاف کی بالادستی کیلئے فارمیشن کمانڈرز کی کانفرنس کے بعد آنے والا اعلامیہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

ڈپٹی اسپیکر پر اعتماد نہیں ہے وہ صاف الیکشن نہیں کروا سکتے،وکیل ق لیگ