پی ٹی آئی اور پی پی کو آپس کی رنجشیں ختم کرنا ہونگی، مرتضیٰ وہاب

0
43

صوبائی وزیر مرتضٰی وہاب نے مزار قائد پر حاضری دی ہے، اس موقع پر انہوں نے کہا ہے کہ گورنر سندھ کا وزیراعلیٰ کے ساتھ آپس میں رابطہ تو ہوگا، کیونکہ وہ وفاق کی طرف سے سندھ کے نمائندے ہیں، پی ٹی آئی اور پی پی کے اختلافات بیچ میں آجاتے ہیں، وہ رنجشیں بیچ میں آجاتی ہیں، میں کوشش کروں گا کہ اختلاف پر مبنی کوئی بات نہ کروں، ہمیں کوشش کرنی چاہیے کہ اختلافات کو بھلا کر قومی ایجنڈے پر بات کی جائے.

مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ وفاق نے کراچی والوں سے جو وعدہ کیا ہے، وہ کراچی کا حق ہے کہ اس وعدے کو وفا ہوتا دیکھنا چاہیے، وفاق نے کہا تھا کہ کراچی کو 162 ارب فنڈ دیں گے، تو وہ کراچی پر لگنے چاہیں، اگر وفاقی حکومت نے 1100 ارب روپے کا ترقیاتی پیکج پرائمنسٹر فنڈ میں رکھا ہے، تو وہ 1100 ارب روپے لگنے چاہیں، کراچی کے ضلع ملیر کے پیسے جو سپریم کورٹ میں جمع ہیں، وہ پیسے کراچی شہر مںں لگنے چاہیں، کراچی کے انفراسٹکچر کو بہتر کرنے کیلئے کام کرنا چاہیے، ماضی میں جب اس شہر کے اندر ترقی ہوئی تو وفاقی حکومت، صوبائی حکومت، سٹی کی حکومت اور وفاقی جو ادارے ہیں ان سب نے اپنا اپنا حصہ ڈالا ہے، ہمیں ایک بار پھر اسی انفراسٹکچر پر متحد ہونے کی ضرورت ہے.

Leave a reply