پاکستان تحریک انصاف پارلیمینٹیرین کور کمیٹی کا اجلاس،اہم فیصلے کئے گئے

0
32

پاکستان تحریک انصاف پارلیمینٹیرین کور کمیٹی کا اجلاس پرویز خٹک کے زیر صدارت پشاور میں منعقد ہوا ، اجلاس میں سابق وزیراعلی خیبر پختونخواہ محمود خان سمیت کور کمیٹی ممبران کی شرکت کی، اجلاس میں کور کمیٹی نے متفقہ طور پر پرویز خٹک کو پارٹی چئیرمین جبکہ محمود خان وائس چئیرمین منتخب کیا گیا، کور کمیٹی نے ضیاء اللہ خان بنگش کو پارٹی انفارمیشن سیکرٹری نامزد کردیا۔ اس موقع پر محمود خان نے کہا کہ میں تمام ممبران کو آج اس اجلاس میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔ آج کا ہمارا اکٹھا ہونا اس بات کا امر ہے کہ ہم سب اس ملک اور خصوصا” خیبر پختونخواہ میں امن چاہتے ہیں اور امن اور خوشحالی کے لئے کام کرنا چاہتے ہیں۔
پارٹی چئیر مین پرویز خٹک نے کہا کہ آنے والے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف پارلیمینٹیرین تمام حلقوں سے اپنے امیدوار کھڑے کرے گی۔ ہماری پارٹی میں سب کے لئے دروازے کھولے ہیں پارٹی میں شمولیتی پروگرام شروع ہیں اس کے علاوہ باقی پارٹیوں کے ساتھ بھی ہم اتحاد کرسکتے ہیں۔ پرویز خٹک نے مزید بتایا کہ
انتخابات کی تیاری کے لئے 19 اگست سے نوشہرہ میں پہلا جلسہ منعقد کرکے ہم اپنی عوامی رابطہ مہم کا آغاز کر رہے ہیں۔ اسکے بعد مانسہرہ، کوہاٹ، ڈی آئی خان، سوات، کوہستان، ہنگو، پشاور، مردان، بونیر، ایبٹ آباد میں بھی جلسے منعقد کئے جائیں گے۔ جسکی کور کمیٹی نے منظوری دے دی۔ پارٹی کے آئین منشور اور اغراض و مقاصد کا بھی کور کمیٹی نے جائزہ لیا۔ مزید کام کے لئے کمیٹی کو ٹاسک حوالے کردیا گیا۔
پاکستان تحریک انصاف پارلیمینٹیرین کا سلوگن امن، ترقی اور خوشحالی ہوگا جسکی کور کمیٹی نے منظوری دے دی۔ پرویز خٹک نے کہا کہ ہمارا مقصد پاکستان اور خصوصا” خیبر پختونخواہ میں امن، ترقی اور خوشحالی کے لئے کام کرنا ہے۔ جس کے لئے ہم ریاستی اداروں کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ ریاستی اداروں کے ساتھ جنگ نہیں بلکہ ان کومضبوط کرنا ہے۔ اور ہم نے اس صوبہ میں پہلے بھی عوام کی خدمت بھرپور انداز میں کی ہے اور انشاءاللہ آگے بھی اپنی خدمات کا سلسلہ اس صوبہ اور ملک پاکستان کے لئے بھرپور طریقہ سے ادا کریں گے۔

Leave a reply