جو لوگ اسلام آباد نہیں جاسکتے ان کیلئے اسکرین کا بندوبست کیا ہے. صوبائی وزیر کامران بنگش

0
33

صوبائی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما کامران بنگ کہتے ہیں کہ جو لوگ اسلام آباد نہیں جاسکتے ان کیلئے پشاور پردہ باغ میں بڑی اسکرین کا بندوبست کیا ہے.

کامران بنگش نے کہا کہ اس گرمی میں عوام کا سابق وزیر اعظم عمران خان کے حق میں باہر نکلنا یہ ثابت کرتا ہے کہ لوگ اس امپورٹڈ حکومت کے خلاف عمران خان کے ساتھ ہیں.

علاوہ ازیں پریڈگراوںڈ جلسہ گاہ میں شرکت کیلئے خیبرپختونخواہ سے قافلے روانہ ہوچکے ہیں اور ایبٹ آباد سے قافلے کی قیادت گورنر کے پی مشتاق احمد غنی کررہے ہیں.

گورنر کے پی کا کہنا ہے کہ اپنے لیڈر عمران خان کی کال پر اسلام آباد پریڈگرؤنڈ جلسہ گاہ جارہے ہیں.

ان کا مزید کہنا تھا کہ:پوری قوم مہنگائی کے سبب پریشان ہے، اور امپورٹڈ حکومت نے ملک میں معاشی بحران پیدا کیا ہے.

جبکہ پی ٹی آئی رہنماء تیمور جھگڑا کی قیادت میں ناصر باغ روڈ پشاور سے اسلام آباد کے لیے قافلہ بھی روانہ ہوگیا۔


تاہم دوسری جانب کراچی میں سی ویو پر تحریک انصاف نے عمران خان کا جلسہ دکھانے کیلئے ایک بڑی اسکرین نصب کرنا چاہی تو سندھ پولیس نے سامان واپس بھیج دیا جس پر پی ٹی آئی کارکنان میں غم وغصہ پایا گیا اور انہوں نے پولیس اور صوبائی حکومت کے خلاف نعرہ بازی کی۔

تحریک انصاف کے رہنماء اور رکن سندھ اسمبلی شہزاد قریشی کے ساتھ پولیس کی دھکم پیل اور تلخ کلامی بھی دکھانے میں آئی ہے۔

جبکہ کراچی پولیس نے مؤقف اختیار کیا کہ بغیر اجازت نامہ کے انہیں کسی قسم کی کوئی بڑی اسکرین سی ویو پر نصب نہیں کرنے دیں گے.

Leave a reply