ضمانت خارج ہونے پر تحریک انصاف کا رہنما عدالت سے فرار ہونے میں کامیاب

gujjar

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما ضمانت خارج ہونے پر عدالت سے فرار ہو گیا

عدالت میں تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے شبیر گجر سمیت 4 ملزمان کی عبوری ضمانتوں سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی ، فاضل جج نے ملزمان کی درخواست مسترد کر دی جس پر عدالت میں ملزمان نے ہنگامہ آرائی شروع کر دی اسی دوران موقع کا فائدہ اٹھا کر شبیر گجر سمیت 4 ملزمان عدالت سے فرار ہو گئے جبکہ پولیس اہلکار اورعدالتی عملہ ایک دوسرے کے منہ دیکھتے رہ گئے،پولیس فرار ہونے والے ملزمان کو گرفتار نہیں کر سکی

اے ٹی سی لا ہورمیں تفتیشی افسر نے رپورٹ پیش کر دی شبیر احمد گجر، خالد گجر،طارق فاروق اور عدیل محمود نے عبوری ضمانتیں دائر کر رکھی تھیں ملزمان کے خلاف تھانہ سٹی رائیونڈ میں پولیس پر حملے کا مقدمہ درج ہے

تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے شبیر گجر پر مقدمہ درج کیا گیا ہے ، درج ایف آئی آر میں تحریک انصاف کے رہنماؤں خالد گجر اور نصیر گجر کو بھی نامزد کیا گیا ہے، مقدمہ زیر دفعہ 324، 109، 148، 149 ت پ کے تحت تھانہ رائیونڈ میں درج کیا گیا۔ مقدمہ نجی ہاوسنگ سکیم کے مینجر کی مدعیت میں درج کیا گیا، مقدمے میں کہا گیا کہ اپنے رقبہ پر نشان لگا رہے تھے کہ ملزمان آ گئے اور فائرنگ کی، دھمکیاں دیں،فائرنگ اور ڈنڈوں کے حملے سے کچھ لوگ زخمی ہوئے

عمران ریاض کی گرفتاری اور تصویر کا دوسرا رخ،مبشر لقمان نے کہانی کھول دی

 قانون جو بھی توڑے گا وہ تیار رہے ریڈ لائن عبور نہیں کرنی چاہئے،

مسلح افواج پر تنقید کی سزا پانچ سال قید،دو لاکھ جرمانہ، عمران ریاض خان کی اپنی ویڈیو وائرل

Comments are closed.