ہم زمان ٹاﺅن کو جیل ڈکلیئرکروا سکتے ہیں،مرتضیٰ وہاب کی پی ٹی آئی کو آفر

0
6
murtaza wahab

پیپلز پارٹی کے رہنما سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کو جیل میں سہولیات دینے کا اعلان کر دیا

سوشل میڈیا پر ربنواز بلوچ کی جانب سے ٹویٹ کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مرتضیٰ وہاب نے بلال غفار سے پوچھا کہ آپ کب جیل جائیں گے ؟ بلال غفار نے جواب دیا کہ آپ فکر نہ کریں سب سے پہلے میں جیل جاﺅں گا ہم آپ کو سرپرائز دیں گے چلیں جیل چلیں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ میں ابھی پی ٹی آئی کا حصہ نہیں تو جیل کیسے چلوں اگر آپ چاہیں تو ہم زمان ٹاﺅن کو جیل ڈکلیئر کروا سکتے ہین قانونی طورپر ایسا ہو سکتا ہے باقی آپ خان صاحب سے پوچھ کر بتائیں پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ یہاں تو قانو ن ہے ہی نہیں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اگر آپ جیل جائیں تو ہم آپ کو سہولیات دیں گے امتیاز شیخ نے بھی حصہ ڈالتے ہوئے بلال غفار کو آفر کی کہ آپ جیل جائیں گے تو شکار پور کا اچار کا تحفہ میری طرف سے ہو گا

علاوہ ازیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ پاکستانی قوم مشکل صورتحال سے گزر رہی ہے اس وقت پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ عمران خان ہے تحریک انتشار کا صرف ایک مسئلہ ہے کہ عمران خان کو وزیرعظم ہونا چاہیے ملک میں بحرانی صورتحال پنجاب سے آئی تحریک انصاف سندھ کی قیادت نے گرفتاری نہیں دی سیاسی معاملات سیاسی انداز سے حل کرنے کی ضرورت ہے سیاسی مسائل حل کرنے کیلئے پارلیمان کا پلیٹ فارم موجود ہے، سب کا مقصد پاکستان کو بچانا اور معیشت کی مضبوطی ہونا چاہئے

تحریک انصاف نے کارکنان کی گرفتاریوں کے لئے شیڈول جاری کیا ہے، پنڈی میں جمعہ، ملتان میں ہفتہ، گوجرانوالہ میں اتور اور سرگودھا میں پیر کو پی ٹی آئی کے کارکنان گرفتاریاں دیں گے، پنجاب کے شہر ساہیوال میں منگل کو گرفتاریاں ہوں گی، 22 فروری سے یکم مارچ تک روزانہ 200 کارکن رضاکارانہ گرفتاریاں دیں گے گرفتاریاں نہ ہونے پر کارکن اور ارکان اسمبلی مقررہ مقام پر دھرنا دیں گے

Leave a reply