کراچی(2021-3-27) سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کو رہا کر دیا گیا۔حلیم عادل شیخ کو سندھ ہائیکورٹ سے ضمانت منظور ہونے کے بعد، جناح اسپتال سے رہا کیا گیا۔رہا ہوتے وقت حلیم عادل شیخ نے کہا کہ‏ میرے 4 کارکنان جیل میں ہے رہائی کے بعد سب سے پہلے اپنے کارکنان سے ملنے جیل جاوَں گا،‏حلیم عادل شیخ پر انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہوا تھا ۔‏حلیم عادل شیخ ڈیڑھ ماہ سے 2 مقدمات کی وجہ سے جیل میں تھے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ پولیس نے سندھ اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما حلیم عادل شیخ پر پی ایس 88 کے ضمنی انتخابات کے دوران ‘تشدد، فسادات، قتل اور دہشت گردی’ کی ترغیب کے الزامات لگائے۔تفتیشی افسر (آئی او) کی جانب سے انسداد دہشت گردی عدالتوں کے انتظامی جج (اے ٹی سی) کے سامنے پیش کردہ رپورٹ میں مسٹر حلیم عادل شیخ، رمضان، محمود، غلام مصطفی حفیظ، عبدالحسیب، شیخ سمیر اور غلام مصطفی کو ضمنی انتخابات کے دوران مبینہ تشدد سے متعلق کیس میں ملزم نامزد کیا گیا تھا۔

Shares: