اسلام آباد:سوشل میڈیا پر ریاست مخالف مواد پھیلانے کے الزام میں جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو طلب کرلیا۔

باغی ٹی وی : جے آئی ٹی نے سوشل میڈیا پر انتشار پھیلانے کے الزام میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کو دوبارہ طلب کیا ہے ذرائع کے مطابق رؤف حسن،حماد اظہر، شبلی فراز ، عالیہ حمزہ اور ارسلان خالد کو کل جے آئی ٹی طلب کیا گیا ہےپی ٹی آئی رہنماؤں کو جے آئی ٹی کے سامنے کل صبح 11 بجے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس سے قبل علیمہ خان اور دیگر پی ٹی آئی رہنما بھی جے آئی ٹی میں طلب اور پیش ہو چکے ہیں،ان افراد کے خلاف تحقیقات ریاست مخالف پروپیگنڈے کے حوالے سے کی جا رہی ہے۔

میں اور سلمان خان نے 6 ماہ تک ایک دوسرے سے بات نہیں کی،سلیم خان

واضح رہے کہ جے آئی ٹی بذریعہ نوٹیفیکیشن F.No.8/9/2024-FIA/، الیکٹرانک جرائم کی روک تھام ایکٹ 2016 کے سیکشن 30 کے تحت تشکیل دی گئی تھی اور انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) اسلام آباد کی سربراہی میں تحقیقات کر رہی ہےجے آئی ٹی کی جانب سے نوٹسز میں ان تمام افراد کو متنبہ کیا گیا ہے کہ اس معاملے پر اپنی پوزیشن کی وضاحت کریں۔

میرے ورثا کو میری جائیداد سے 1 فیصد سے بھی کم حصہ ملے گا، بل گیٹس

Shares: