پی ٹی آئی رہنماء خرم شیر زمان کا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ سے متعلق اہم بیان سینیٹ انتخابات میں ہمارے تمام اتحادی ہمارے ساتھ ہیں انشاللہ سینیٹ انتخابات میں تاریخی کامیابی حاصل کریں گے، آج کی تاریخ میں پی پی کے 12 اراکین ہم سے رابطے میں ہیں، اراکین اپنے ضمیر کے مطابق پی ٹی آئی اور اتحادیوں کو سینیٹ میں ووٹ دیں گے پی ڈی ایم ہمیشہ ناکام ہوئی سینیٹ میں بھی تاریخی ناکامی کا سامنا کریگی، جو شخص سینما کے باہر بلیک میں ٹکٹیں بیچتا تھا وہ اپنی آئیندہ زندگی میں بھی ٹیکٹیں بیچتا پھرے گا،خرم شیر زمان ٹکٹیں بلیک میں بیچنے والا ہر قیمت پر ناکام ہوگا.

Shares: