پی ٹی آئی رہنما سیف اللہ ابڑو کے کاغذات نامزدگی مسترد،فیصل واڈا بھی مشکل میں

سینٹ انتخابات : الیکشن ٹریبونل نے پی ٹی آئی رہنما سیف اللہ ابڑو کے کاغذات نامزدگی مسترد کردئیے۔۔ فیصل واڈا بھی مشکل میں الیکشن ٹریبونل نے پیر 22 فروری کو ریٹرننگ افسر کا فیصلہ کالعدم دیتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما سیف اللہ ابڑو کو سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے سے روک دیا اور کاغذات نامزدگی مسترد کردئیے اپنے فیصلے میں ٹریبونل کا کہنا تھا کہ سیف اللہ ابڑو کے خلاف اپیل میں لگائے گئے اعتراضات ثابت ہوئے ہیں۔ سیف اللہ ابڑو ٹیکنوکریٹ کے معیار پر پورا نہیں اترتے ۔ خیال رہے کہ کراچی میں پی ٹی آئی امیدوار سیف اللہ ابڑو کے خلاف الیکشن ٹریبونل میں درخواست دائر کی گئی تھی درخواست غلام مصطفیٰ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ سیف اللہ نے کاغذات نامزدگی میں اثاثے چھپائے سیف اللہ ابڑو کے اثاثوں میں اچانک کئی گنا اضافہ ہوا ہے، انکے خلاف نیب کسیز بھی چل رہے تھے درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ریٹرننگ افسر نے سنے بغیر سیف اللہ کے کاغذات نامزدگی منظور کيے تھے واضح رہے کہ سیف اللہ ابڑو کو سینٹ ٹکٹ دینے پر تحریک انصاف کے رہنماؤں نے شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا خرم شیر زمان نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ سیف ﷲ ابڑو سال 2018 میں تحریک انصاف میں شامل ہوئے اور سالہا سال پارٹی کیلئے خدمات سرانجام دینے والوں کو ٹکٹ دینے کی بجائے ایسے شخص کو ٹکٹ دیدیا جو پیپلزپارٹی کا قریبی ساتھی رہا ہو یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ سال 2018 کے الیکشن میں سیف اللہ ابڑو این اے 201 لاڑکانہ 2 کی سیٹ پر آزاد امیدوار کی حیثیت سے کھڑے ہوئے تھے دوسری جانب وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے سینیٹ الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف دائر اپیل کی سماعت میں الیکشن ٹریبونل نے الیکشن کمیشن اور فیصل واوڈا کو نوٹس جاری کردیے درخواست گزار قادر مندوخیل کے وکیل رشید اے رضوی نے عدالت میں دلائل دیے کہ وفاقی وزیر کے دہری شہریت رکھنے سے متعلق دستاویزات ٹریبونل میں پیش کیے ہیں قادر خان مندوخیل نے بتایا کہ فیصل واوڈا نے امریکی شہریت سے متعلق حقائق چھپائے، ریٹرننگ افسر کے سامنے اعتراضات دائر کئے مگر انہوں نے سننے سے انکار کر دیا۔

Comments are closed.