پی ٹی آئی میڈیا کوآرڈینیٹر سے دھماکہ خیزمواد برآمد،کالعدم تنظیموں سے تعلق،جسمانی ریمانڈ مل گیا

ahmad janjua

پی ٹی آئی کوآرڈینیٹر احمد وقاص جنجوعہ کو انسداد دہشت گردی عدالت پیش کر دیا گیا

احمد وقاص جنجوعہ کو انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا کی عدالت میں پیش کیا گیا ،تھانہ سی ڈی میں درج مقدمہ میں احمد وقاص جنجوعہ کو انسداد دہشت گردی عدالت پیش کیا گیا،تفتیشی افسر نے عدالت میں کہا کہ احمد وقاص جنجوعہ سے گرفتاری کے وقت دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا، کالعدم تنظیموں سے تعلقات اور مزید تفتیش اور ریکوری کیلئے ملزم کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے،تفتیشی کی جانب سے احمد وقاص جنجوعہ کے 15 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی،عدالت نے احمد وقاص جنجوعہ کا 7 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ،عدالت نے احمد وقاص جنجوعہ کو دوبارہ 29 جولائی کو عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا،

پی ٹی آئی کوآرڈینیٹر احمد وقاص جنجوعہ کے لاپتہ ہونے کا کیس اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے،احمد جنجوعہ کی اہلیہ نے ہفتے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائرکی تھی، درخواست میں سیکریٹری داخلہ، سیکرٹری دفاع، آئی جی اور ایس ایچ او ماڈل ٹاؤن کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ 4 بجے سادہ کپڑوں میں 20 لوگ زبردستی گھر میں داخل ہوئے، ہمارے گھر کا دورازہ توڑ کر لوگ داخل ہوئے، گھر کا سرچ آپریشن شروع کر دیا میرا موبائل فون بھی لے لیا، احمد جنجوعہ کا لیپ ٹاپ موبائل فون بھی ساتھ لے گئے، سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد احمد جنجوعہ کو گھسیٹتے ہوئے لے گئے،ایف آئی آر کے لیے ماڈل ٹاؤن ہمک میں درخواست دی لیکن ابھی تک مقدمہ درج نہیں ہوا، پی ٹی آئی سے تعلق کی وجہ سے میرے خاوند کو لاپتہ کیا گیا، عدالت میرے خاوند کو بازیاب کرانے کا حکم دے،

تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کے خلاف کریک ڈاون کا آغاز ہو گیا

سیالکوٹ:سوشل میڈیا پر فرقہ واریت کو فروغ دینے والے دو افراد جیل میں نظر بند

جسٹس طارق جہانگیری کیخلاف سوشل میڈیا مہم ، غریدہ فاروقی،حسن ایوب،عمارسولنگی کو نوٹس

عزم استحکام معیشت کی مضبوطی کا ضامن۔تجزیہ، شہزاد قریشی

سکیورٹی ذرائع کے مطابق عزم استحکام آپریشن کا غلط تاثر لیا گیا

معاشی مشکلات کی وجہ سے آپریشن عزم استحکام کا فیصلہ کیا گیا ہے، خواجہ آصف

وفاقی کابینہ اجلاس میں آپریشن عزم استحکام کی منظوری

آپریشن عزم استحکام کا مقصد کیا؟ وزیراعظم آفس سے اعلامیہ جاری

آپریشن عزم استحکام کی مخالفت کر کے کیا پی ٹی آئی ملک دشمن قوتوں کی حمایت کر رہی ہے؟ شیری رحمان

ماضی کے جتنے آپریشن ہوئےانکے نتائج تو سامنے رکھیں،مولانا فضل الرحمان

ایپکس کمیٹی میں ایک نام عزم استحکام آیا لیکن آپریشن کا ذکر نہیں تھا،وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ

آپریشن عزم استحکام،کامیابی کیلئے اتحاد ضروری،تجزیہ: شہزاد قریشی

Comments are closed.