ظل شاہ قتل کیس:تحریک انصاف کے 6 رہنماؤں کی عبوری ضمانت خارج کردی

0
44

لاہور: انسداد دہشتگردی عدالت نے ظل شاہ قتل اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں تحریک انصاف کے 6 رہنماؤں کی عبوری ضمانت خارج کردی۔

باغی ٹی وی : لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں ظل شاہ قتل اور جلاؤگھیراؤ کیس میں پی ٹی آئی کے6 رہنماؤں کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے سماعت کی۔

علی زیدی کی رہائش گاہ سب جیل قرار

پی ٹی آئی رہنما عدالت پیش نہیں ہوئے تاہم عدالت نے 2 مقدمات میں پی ٹی آئی کے6 رہنماؤں فواد چوہدری، حماد اظہر، فرخ حبیب، اعجاز چوہدری، عمر ایوب اور میاں محمود الرشید کی عبوری ضمانت خارج کردی –

دوسری جانب عدالت کے حکم پر تحریک انصاف کےگرفتار رہنما فواد چوہدری کو اسلام آباد ہائی کورٹ لے جایا گیا اسلام آباد ہائی کورٹ میں فواد چوہدری کی گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے فواد چوہدری کو عدالت میں پیش کرنےکا حکم دیا۔

عمران خان کی گرفتاری پر توہین عدالت کیس کی سماعت ملتوی

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس نے ایک آرڈر جاری کیا جس پر عمل نہیں ہوا، آرڈر نہ آئی جی اسلام آباد اور نہ ہی کسی اور نے دیکھا، جب آپ نے انہیں پکڑا تو اس وقت آرڈر دکھایا گیا، آپ کے پاس آرڈر کی تصدیق کے کئی طریقے تھے، 9 مئی خوشگوار دن نہیں تھا، خدشات درست تھے۔

عدالت کا کہنا تھا کہ درخواست گزار رہائی کے بعد انڈر ٹیکنگ دیں کہ وہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی نہیں کریں گے، یہ بھی یقین دہانی کرائیں کہ قانون کی خلاف ورزی نہیں کریں گے، انڈر ٹیکنگ کی خلاف ورزی ہوئی تو ان ارکان پارلیمان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی ہو گی، اس بنیاد پر ارکان پارلیمان نا اہل بھی ہوسکتے ہیں، عدالت وقت دے رہی ہےکہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اورآئی جی اس معاملے کو دیکھیں۔

اے این ایف کی ملک بھر میں میں کارروائیاں،بھاری مقدار میں منشیات برآمد

Leave a reply