پی ٹی آئی رکن اسمبلی پر خاتون نے لگایا گھناؤنا الزام

0
51

پی ٹی آئی رکن اسمبلی پر خاتون نے لگایا گھناؤنا الزام

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کوہاٹ کی رہائشی خاتون راحت العین نے کہا ہے کہ اس ملک میں امیروں کیلئے ایک اور غریبوں کیلئے دوسرا قانون ہے۔ پی ٹی آئی کے کرپشن زدہ رکن صوبائی اسمبلی ضیاء اللہ خان نے انکا کا جینا دوبھر کیا ہوا ہے۔ پولیس کے ذریعے ہراساں کیا جاتا ہے ۔ میری جان ضیاء اللہ خان سے چھڑوائی جائے۔

نیشنل پریس کلب اسلام آبا د میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کوہاٹ کی رہائشی خاتون راحت العین کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے کوہاٹ سے رکن صوبائی اسمبلی جنہیں انکی اپنی پارٹی نے کرپشن کی وجہ سے عہدے سے ہٹا دیا ہے نے انکی زندگی عذاب بنا کر رکھ دی ہے۔ اپنے پالتو غنڈوں کے ذریعے آئے روز انہیں ہراسان اور تنگ کیا جاتا ہے میرا ضیاء اللہ خان کیخلاف ہراسگی کا کیس آٹھ برس سے عدالت میں چل رہا ہے۔ مجھے اپنے بچوں کا مستقبل عزیز ہے میں وکالت اور تعلیم کو جاری رکھنا چاہتی ہوں۔

خاتون کا کہنا تھا کہ میں کوہاٹ چھوڑنے کیلئے بھی تیار ہوں۔ مجھے پنجاب میں بھی روکا جاتا ہے ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ضیاء اللہ خان نے ان پر اور انکی والدہ پر پولیس کے ذریعے تشدد کروایا ۔ اور میری ویڈیو بنائی۔ پولیس نے میرے موبائل توڑ دیئے اور سارا ڈیٹا ضائع کر دیا ۔ انہوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا کہ وہ انہیں ضیاء اللہ خان کے شر سے بچائیں اور انصاف دلوائیں۔

Leave a reply