اسلام آباد:پی ٹی آئی کے سینیٹ امیدوارسیف اللہ ابڑوکی خوشیوں پرپانی پھرگیا،وارنٹ گرفتاری جاری ہوگئے،اطلاعات کے مطابق سندھ سے پاکستان تحریک انصآف کے سینیٹ کے مسترد امیدوارسیف اللہ ابڑو کی خوشیوں پرپانی پھرگیا ہے
ادھر اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق نیب اسلام آباد نے سیف اللہ ابڑوکے گرفتاری کی وارنٹ جاری کردیئے ہیں اوران کو کسی بھی وقت گرفتار کیا جاسکتا ہے
یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ عدالت کی طرف سے کہا گیا ہے کہ سیف اللہ ابڑو کے خلاف تحقیقات حتمی مراحل میں ہیں اوران کو عدالت کے روبروپیش کرنا ضروری ہے
یاد رہے کہ سیف اللہ ابڑو کو سینیٹ کا ٹکٹ دینے پرلیاقت جتوئی کی طرف سے بہت بڑا الزام عائد کیا گیا تھا اورکہا گیا تھا کہ 35 کروڑ میں یہ ٹکٹ فروخت ہوا ہے ، جس پرپارٹی نے نوٹس جاری کیا ہے جبکہ سیف اللہ ابڑو نے ہرجانےکا دعویٰ دائر کیا ہے