پی ٹی اے سندھ کے اہم رہنما مستعفی ہو گئے

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق :سینیٹ انتخابات سے قبل پی ٹی آئی سندھ میں بڑی تبدیلی، سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی مستعفی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما نے استعفیٰ وزیر اعظم کو بھجوا دیا۔ فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ 24 سال سے پارٹی کے ساتھ ہوں، دوسری بار استعفیٰ مانگا گیا۔ پی ٹی آئی مرکزی قیادت کی جانب سے فروس شمیم سے استعفی طلب کیا گیا۔

یاد رہے پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی سے گزشتہ برس 30 ستمبر کو بھی استعفی طلب کیا گیا تھا.رائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے سندھ میں سینیٹ الیکشن سے پہلےتبدیلی کا فیصلہ پیپلز پارٹی کو ٹف ٹائم دینےکیلئےکیا گیا ہے۔

دوسری جانب چیف آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف سیف اللہ نیازی نے فردوس شمیم نقوی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں بتایا کہ اب آپ آپ بطور وزیراعظم کے فوکل پرسن سندھ کی ذمہ داری نبھائیں۔

پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی کا موقف تھا کہ جس دن سوئی گیس پر بیان دیا اسی وقت معافی کے ساتھ استعفیٰ پیش کیا تھا، پارٹی ورکر ہوں، میرا استعفیٰ چیئرمین کے پاس ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کی مرضی ہے وہ منظور کریں یا نہ کریں۔

Shares: