وفاق کی نیت صاف نظر نہیں آ رہی ،پی ٹی آئی کراچی پر قبضہ کرنا چاہتی ہے ، بلاول
![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2020/08/bilawal-1.jpg)
وفاق کی نیت صاف نظر نہیں آ رہی ،پی ٹی آئی کراچی پر قبضہ کرنا چاہتی ہے ، بلاول
باغی ٹی وی : بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سندھ کیلئے وفاق کی نیت صاف نظر نہیں آ رہی ،پی ٹی آئی کراچی پر قبضہ کرنا چاہتی ہے ۔سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہامسائل کی جڑ این ایف سی کا حصہ مسلسل نہ ملنے کا نتیجہ ہے ، آج تک کسی صوبے کو اس کا حق نہیں دیا گیا۔
بلاول کا کہنا تھا کہ سندھ کاحصہ اس سال 200 ارب تک کم کردیا گیا ۔ این ایف سی کا حصہ بڑھایاجاناچاہیے تاکہ صوبے کے عوام کی زندگی میں بہتری لانے کے لیے کام کیا جاسکے ۔بلاول نے کہا دنیا میں چاہے جس طرح کا بھی نظام حکومت ہو کورونا اور مون سون جیسے مسائل پر قوم ایک ہوتی ہے اور جہاں مسائل ہوں وہاں ایک دوسرے کی مدد کی کوشش کی جاتی ہے ۔بدقسمتی سے پاکستان میں کورونا وبامیں بھی عوام کے حقوق اور وسائل چھیننے کی بات ہورہی تھی۔
چیئر مین پی پی پی نے کہا بارش کے سپیل کے بعد وفاق نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے ) کو بھیجا ، ہم این ڈی ایم اے کے بہت شکرگزار ہیں کیونکہ دیر آید درست آید، مل کر مسائل کو حل کریں گے ۔بلاول بھٹو نے کہا وفاق نے کراچی کو اپنی کالونی بنانے کی کوشش کی تو مخالفت کریں گے ، کراچی سے متعلق غیرآئینی کام کو عدالتی کور ملا تو یہ سندھ پر حملہ ہوگا.
جبکہ دوسری طرف وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے استفسار کیا ہے کہ مجھے وہ آئین و قانون بتا ئیں جس کے تحت کراچی وفاق میں آسکتا ہو؟انہوں نے یہ بات جوہی میں ایف پی بند آر ڈی 44 کے دورے کے دوران ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔
پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو دورے کے دوران مختلف علاقوں سے پانی کی نکاسی سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
سید مراد علی شاہ نے اس موقع پر کہا کہ شہداد کوٹ سے منچھر تک بارشوں نے کافی نقصان کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دادو سے جوہی تک روڈ اتنا خراب تھا کہ اگر مردے کو لے جایا جاتا تو وہ بھی زندہ ہوجاتا۔وزیر اعلیٰ سندھ نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں کہا کہ ہم نے روڈ ٹھیک کرایا ہے لیکن اب کچھ جگہوں پر بارش نے نقصانات کیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ متاثرہ افراد کی رہائش کے لیے چار ہزار خیمے درکار تھے
مجھے وہ آئین و قانون بتا ئیں جس کے تحت کراچی وفاق میں آسکتا ہو، وزیراعلیٰ سندھ