تحریک انصاف سیاسی قوت نہیں ہے. کامران مرتضیٰ

9 مئی پاکستان کا 9\11 ہے
0
86
KSA

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے رہنما کامران مرتضیٰ نے پروگرام کھرا سچ میں مبشر لقمان کے ساتھ بات کرتے ہوئے عثمان ڈار کے انکشافات بارے کہا کہ گھر کی بھیدی نے لنکا ڈھائی ہے اور اسی لیے مولانا فضل الرحمان کہتے تھے کہ ہم تحریک انصاف سے اس لیئے بات نہیں کرتے کیونکہ وہ سیاسی قوت نہیں ہے.


ان کا مزید کہنا تھا کہ اس سے قبل انہوں نے پاکستان ریڈیو پر حملہ کیا اور پارلیمنٹ پر بھی حملہ کیا تھا جو دراصل ملک سے غداری ہے اور یہی وجہ ہے کہ یہ لوگ نہ معافی اور ناہی بات چیت کے قابل ہیں، جبکہ 9 مئی پاکستان کا 9\11 ہے اور اس میں بہت سارے لوگ شامل ہیں اور یہ لوگ جنکی مدد سے برسراقتدار آئے تھے انہی کے خلاف ہوگئے۔

انہوں نے کہا ان کا ہدف ادارے تھے، جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے رہنما کامران مرتضیٰ نے ایک اور ٹی وی چینل پر کہا کہ حکومت نوازشریف کی تقاریر پر پابندی ہٹاسکتی ہے، سندھ میں پیپلزپارٹی اور جے یو آئی کا نظریہ مختلف ہے، وہاں جے یو آئی، ایم کیو ایم، جے ڈی اے اور ن لیگ کا اتحاد بن سکتا ہے.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
جی سی سی نے 14 سال بعد پاکستان کے ساتھ معاہدہ کیا . وفاقی وزیر برائے تجارت
تیل کی پیداوار میں ایک ملین بیرل یومیہ کمی کا اعلان
کپاس کی پیداوار میں 71 فیصد اضافہ
ڈالر، ایک روپے سے زائد کمی کے بعد 284.70 روپے پر آ گئی
جبکہ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی (ف) کے رہنما کامران مرتضیٰ نے کہا کہ ہر قیدی جیل مینول کا پابند ہوتا ہے، سیاستدان کرسی پر ہوتا ہے یا پھر جیل میں، ہمارے یہاں کچھ وزرائے اعظم بنے بنائے آئے، ایک سابق وزیراعظم کو اپنے والد کی قبر کاعلم بھی نہ تھا، کامران مرتضیٰ نے کہا کہ نوازشریف کی تقاریر پر پابندی کے خلاف عدالت جانا پڑے گا، حکومت نوازشریف کی تقاریر پر پابندی ہٹاسکتی ہے، ہوسکتا ہے کہ نوازشریف کو حفاظتی ضمانت مل جائے، حفاظتی ضمانت عدالت میں سرینڈر کرنے کے لیے لی جاتی ہے۔

Leave a reply