وزیراعظم کے معاون خصوصی، ن لیگی رہنما عطا تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ توشہ خانہ کیس حتمی مراحل میں داخل ہوا، تو تحریک انصاف کے وکیل بھاگ گئے، عمران خان چوری کرتے پکڑا گیا، اب بھی انہیں سہولت فراہم کی جا رہی ہے

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ پر اعتماد نہیں، فارن فنڈنگ کیس چھ برس سے تاخیر کا شکار ہے، یہ کیس تاخیر کا شکار کیا گیا، آپ نے توشہ خانہ کے تحائف بیچے، قوم کو آپ پر اب اعتماد نہیں، عمران خان نہ خود عدالت پیش ہوئے نہ گواہ، عمران خان نے اثاثوں بارے جھوٹ بولا،ہرسال صرف چار بکریاں چلی آرہی ہیں اور زیور چھپایا گیا،ہائیکورٹ کے آرڈر نے پابند کیا تھا کہ ٹرائل کورٹ میں پیش ہوکربحث کریں لیکن آج بھی نہیں پیش ہوئے، پاکستان تاریخ کا انوکھا ٹرائل ہے 11 ماہ میں ملزم صرف چار بار پیش ہوا ملزم نے 342 کا بیان ریکارڈ کیا اور سائن کیا سائن کا مطلب ملزم نے جرم قبول کیا آپ میرٹ کے اوپر بات ہی نہیں کرتے علی ظفر صاحب الیکشن کمیشن میں بتا چکے ہیں تحائف فروخت ہوئے ہیں چیئرمین پی ٹی آئی کی 25 سے 30 مرتبہ حاضری معافی کی درخواست قبول کی ہے اس کو پتہ ہے چوری کا جواب دینا پڑے گا

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ عمران خان کی جانب سے ٹیریان کیس ہو، فارن فنڈنگ ہو، توشہ خانہ کیس ہو ہر کیس میں تاخیری حربے استعمال کیے جاتے ہیں۔عمران خان کے پاس تین گھر ہیں اور یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ صرف چار بکریاں اور پانچ لاکھ کر فرنیچر اپنے اثاثوں میں ڈکلئیر کیے گئے ہیں، انکے نزدیک ٹیریان، فارن فنڈنگ، سائفر، تحاف کو بیچ دینا اور اسکے پیسے کھا جانا بھی کوئی جرم نہیں ہے، توشہ خانہ کیس میں ہوش ربا انکشافات ہو رہے ہیں،3 گھروں کا فرنیچر5 لاکھ کا ڈیکلیئرکیا گیا،8 کروڑ کے تحائف لے کر بھی ڈیکلیئر نہیں کر رہے، نواز شریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نکالا گیا

بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح نے خاموشی توڑ دی

فرح خان کیسے کرپشن کر سکتی ؟ عمران خان بھی بول پڑے

Shares: