پی ٹی آئی والے چور دروازے کی بجائے کھلے دروازے سے آئیں،فردوس عاشق

0
187
firdous ashiq

سابق وفاقی وزیر ، استحکام پاکستان پارٹی کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ الیکشن کا بگل بجنے کے بعد سکروٹنی جاری ہے، یہ الیکشن کے حسن کو دوبالا کر رہا ہے،

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ امیدواروں کی سکروٹنی اور شمولیت الیکشن کمیشن پر اعتماد ہے، الیکشن کمیشن کے عمل سے گزرنے کے لئے آئی ہوں، میں سیالکوٹ سے بھی الیکشن جنرل اسمبلی کی نشست کے لئے لڑرہی ہوں، کاغذات کی تکمیل کے قریب ٹکٹوں کا فیصلہ ہوگا ،کثیر تعداد استحکام پاکستان پارٹی کا ٹکٹ لینے کے لئے ہماری قیادت سے رابطے میں ہے، وہ جماعت جو الیکشن کے لئے تڑپ رہی تھی وہ حیلے بہانے کر رہے ہیں، اس جماعت کے لوگ اتھارٹی لیٹر دے رہے ہیں،الیکشن کو تعطل کا شکار کرنےوالے یاد رکھیں زور بازو آزمائیں،

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے چور دروازے کی بجائے کھلے دروازے سے آئیں ،میں ہر دروازے پر ووٹ مانگنے جاؤں گی،عدالتوں میں ریلیف کسی خاص جماعت کو مل رہا ہے، عدالتوں کو تسلیم کریں، معیار ایک ہونا چاہیے،پسند نا پسند نہیں ہونا چاہیئے، اگر کوئی 9 مئی میں مفرور ہے یا نامزد ملزم ہے تو اس پر قانون لاگو ہونا چاہیے،

ٹکٹوں کی تقسیم،ن لیگ مشکل میں،امیدوار آزاد لڑیں گے الیکشن

کسی بھی امیدوار کے تجویز ،تصدیق کنندہ کی ہراسگی برداشت نہیں ہوگی،عدالت

عام انتخابات کے دن قریب آئے تو تحریک انصاف کی مشکلات میں اضافہ 

نواز شریف پر مقدر کی دیوی مہربان،راستہ صاف،الیکشن،عمران خان اور مخبریاں

این اے 122،عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر دائر اعتراضات پر فیصلہ محفوظ

الیکشن کمیشن کا فواد حسن فواد کو عہدے پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

Leave a reply