لاہور : پی ٹی آئی کی 2019 کی پہلی وکٹ گرگئی یہ وکٹ خواجہ عمران نذیر نے گرائی ، اطلاعات کےمطابق چودھری شبیر نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کردیا، خواجہ عمران نذیر کہتے ہیں تحریک انصاف کے جھوٹے دعوؤں کی حقیقت عوام کے سامنے آچکی ہے۔

ذرائع کے مطابق چودھری شبیر نے تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے ن لیگ میں شمولیت اختیار کرلی۔ لیگی رہنما خواجہ عمران نذیر نے چودھری شبیر کو مسلم لیگ (ن) میں آنے پر خوش آمدید کہا۔

چوہدری شبیر نے کہا کہ تحریک انصاف حکومت کے پہلے سال ہی عوام کے سامنے ان کی حقیقت آچکی ہے۔ لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف محض جھوٹ بولنے اور سیاسی انتقامی کارروائی کے علاوہ کچھ نہیں جانتی، عوام آج میاں نوازشریف کے دور کو یاد کر رہے ہیں۔

Shares: