پی ٹی آئی کو بلوچستان سے کتنی سیٹیں ملیں جان کر ہو گی مایوسی
باغی ٹی وی : بلوچستان سے پی ٹی آئی کو کوئی سیٹ نہیں ملی ، بلوچستان سے آزاد ممبرعبدالقادرجیت گئے،اطلاعات کے مطابق بلوچستان سے وہ امیدوار کامیاب ہوگئے جسے عمران خان نے پہلے پسند کیا تھا مگرپھرٹکٹ واپس لے لیا گیا ہے.
پی ٹی آئی والوں کوجان کر بہت مایوسی ہوگی کہ سینٹ الیکشن 2021 میں حکومت کو اس صوبے سے کوئی سیٹ نہیں ملی جس میں اس کی اپنی حکومت ہے .
اسلام آبادکی خواتین کی ایک نشست پرفوزیہ ارشدتحریک انصاف کی امیدوارہیں اسلام آبادکی خواتین کی ایک نشست پرفرزانہ کوثر مسلم لیگ ن کی امیدوار ہیں اسلام آباد کی جنرل نشست پریوسف رضا گیلانی اور عبدالحفیظ شیخ میں مقابلہ ہے
دوسری جانب خیبر پختون خوا اسمبلی میں ووٹ دیتے وقت 13ارکان نے بیلٹ پیپر ضائع کیے ،13 ارکان اسمبلی نے غلط نشان لگانے پر بیلٹ پیپرز واپس کردئیے،درخواست پر الیکشن کمیشن نے دوبارہ بیلٹ پیپرز جاری کر دئیے،غلطی کرنے والے ارکان اسمبلی میں پی ٹی آئی کے 11 ارکان شامل ہیں جے یو آئی کے ایک رکن نے دوبارہ بیلٹ پیپر لیا،جماعت اسلامی کے ایک رکن نے بھی بیلٹ پیپر تبدیل کرایا 4ایم پی ایز خواتین، 8 ایم پی ایز جنرل اور ایک رکن اسمبلی کا اقلیتی رکن کا بیلٹ پیپر ضائع ہوا
وفاقی دارالحکومت سے 2 اور سندھ سے 11سینیٹرز منتخب ہوں گے بلوچستان اور خیبر پختونخوا سے 12،12سینیٹر زمنتخب کیے جائیں گے اسلام آباد کی جنرل نشست پر حفیظ شیخ اور یوسف رضا گیلانی مدمقابل ہیں پنجاب سے سینیٹ کے 11امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں