پی ٹی آئی والے ہمارے منصوبوں پر تختیاں لگا رہے ہیں ، مریم اورنگ زیب نے لگائے بڑے الزام

0
35

پی ٹی آئی والے ہمارے منصوبوں پر تختیاں لگا رہے ہیں ، مریم اورنگ زیب نے لگائے بڑے الزام

باغی ٹی وی : مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگ زیب نے کہا ہے کہ معیشت کےاعدادوشمارکاجھوٹ عوام کےسامنےجاری ہے،شہبازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈال کر توہین عدالت کی گئی. حکومت نے 3سال میں صرف جھوٹے بولے، پنجاب ای لرننگ پروگرام پر بریفنگ لی جارہی تھی،

ان کا کہنا تھا کہ ای لرننگ پروگرام شہبازشریف نے شروع کیا تھا،ای گورنمنٹ اس پروگرام کو عمران خان سے منسوب کررہی تھی.اربوں کے اشتہاروں سے عوام کی جیبوں پر ڈاکا ڈالنے جارہے تھے،2014سے شروع ہوا منصوبہ 2018میں مکمل ہوگیا تھا،

مریم اورنگ زیب کا کہنا تھا کہ یہ نوازشریف کے منصوبوں پر تختیاں لگا کر اربوں روپے کھاتے ہیں، یہ نوازشریف اور شہبازشریف کے منصوبوں پر تختیا ں لگا کر کمیشن کھاتے ہیں،انہوں نے رنگ روڈ منصوبے پر اربوں روپے کھائے،معیشت کی بہتری سے متعلق جھوٹ بولا جارہا ہے

انہیں نوازشریف کےمنصوبوں پر تختیاں لگانے پر شرم آنی چاہیے،نوازشریف کے دور میں 4جی ٹیکنالوجی آئی،گزشتہ 3سال سے عوام کو لوٹا جارہا ہے،رمضان المبارک میں ہر ہفتے مہنگائی میں 17فیصد اضافہ ہوا،

مریم اورنگ زیب کا کہنا تھا یہ ڈیٹامیں ردوبدل کرکےمعاشی بہتری دکھاتےہیں.آپ انقلاب لائےاور5کروڑافرادکوغریب کردیا،خیبرپختونخوامیں احتساب کمیشن کوتالالگاہواہے.ن لیگ کےمنصوبوں پرتختیاں لگاتےہوئےشرم آنی چاہیے.وفاق اورپنجاب میں کرپشن کابازارگرم ہے،ن لیگ نےبجلی کےسستےترین منصوبےلگائے،

شہبازشریف کانام ای سی ایل میں ڈال کرتوہین عدالت کی گئی.حکومت نے 3 سال میں صرف جھوٹ بولے.عمران خان جھوٹ بول کربھول جاتےہیں.معیشت کی بہتری کاجھوٹ بولاجارہاہے،3سال سےعوام کاپیسہ لوٹاجارہاہے،ترقی کی شرح کافراڈکرکےمعیشت کوبہتردکھایاجاسکتاہے.

آٹے،گیس،بجلی کی قیمت کوآپ تبدیل نہیں کرسکتے،

Leave a reply