کراچی :پی ٹی ایم کے وکیل قادر خان کے گھر پر چھاپہ:سچ یا جھوٹ:حقائق پوشیدہ ہی رہ گئے ،اطلاعات کے مطابق وکیل قادر خان کا دعویٰ ہے کہ باوردی اہلکاروں نے گذشتہ شب ان کے گھر پر چھاپہ مارا اور گھر والوں کو ہراساں کیا، تاہم پولیس کے مطابق انہیں ایسے کسی چھاپے کی اطلاع نہیں، نہ ہی متاثرہ خاندان نے اسے رپورٹ کیا ہے۔
پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے رہنماؤں پر درج مقدمات کی عدالتی پیروی کرنے والے وکیل قادر خان ایڈووکیٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ کچھ باوردی اہلکاروں نے ان کے گھر میں گھس کر توڑ پھوڑ کی اور گھر والوں کو ہراساں کیا، تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ ان کو ایسے کسی چھاپے کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں۔
یہ واقعہ مبینہ طور پر قادر خان کی کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں واقع رہائش گاہ پر گذشتہ رات دیر سے پیش آیا، اور اہل خانہ کا کہنا ہے کہ اہلکار وکیل کے ایک بیٹے کو بھی اپنے ساتھ لے گئے۔
قادر خان کے بیٹے کا کہنا تھا کہ کچھ اہلکار گھر میں گھس آئے تھے اور توڑ پھوڑ کے ساتھ بچوں کے سکول بیگ کی بھی تلاشی لے رہے تھے۔ اہلکاروں نے گھر والوں کو ہراساں بھی کیا۔‘قادر خان ایڈووکیٹ کے مطابق اہلکار تین موبائل گاڑیوں اور ایک جیمر والی گاڑی میں آئے تھے۔
انہوں نے بتایا: ’میں نے رات کو ہی متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کو ٹیلی فون کیا، مگر ایس ایچ او نے کہا ان کو چھاپے کے متعلق معلوم نہیں۔ صبح میں نے دوبارہ پولیس اور پیراملٹری سے معلوم کیا، مگر دونوں نے کہا کہ ان کو اس سے متعلق نہیں معلوم کہ چھاپہ کس نے اور کیوں مارا۔‘
دوسری طرف معتبر ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ کوئی پی ٹی ایم کی وکالت کا ایشو نہیں بلکہ حقیقت یہ ہے کہ اطلاع ملنے پولیس کے لوگوں نے ایڈووکیٹ قادر خان کے گھر چھاپہ مارا
https://twitter.com/CCtheLegendd/status/1479413828010061824?s=19
سادہ لباس میں ملبوس اہلکارپی ٹی ایم ایڈووکیٹ قادر خان کے بیٹے اسد خان کو لے گئے،قادر خان کی فیملی کو قریب سے جاننے والے ایک اہم شخص کا دعویٰ ہے کہ اسد خان منشیات کا عادی ہے اورمنشیات فروشی بھی کرتا ہے،اسد خان سے منشیات بھی برآمد ہوئی ہے ، اس شخصیت کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ اس سے پہلے اسد خان منشیات فروشی کے جرم میں 4مہینے جیل رہ چکا ہے.
ادھر پی ٹی ایم کراچی نے واقعے کے خلاف جمعے کی شام کو کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا، جس دوران مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ قادر خان کے بیٹے کو رہا کیا جائے۔
احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے قادر خان کے چھوٹے بیٹے حماد خان نے کہا کہ ان کے والد گھر پر نہیں تھے، اور چھاپہ مارنے والے اہلکار ان کے بڑے بھائی اسد خان کو اپنے ساتھ لے گئے، جن کو تاحال رہا نہیں کیا گیا ہے۔