پی ٹی ایم رہنما علی وزیرکو گرفتارکے پی پولیس نے کیا :مانگ سندھ پولیس نے لیا:آخرکیوں ؟

0
49

پشاور:پی ٹی ایم رہنما علی وزیرکو گرفتارکے پی پولیس نے کیا :مانگ سندھ پولیس نے لیا:آخرکیوں ؟ اطلاعات کے مطابق خیبر پختونخواہ پولیس نے پشتون تحفظ موؤمنٹ کے رہنما اوررکن قومی اسمبلی علی وزیر کو گرفتار کرلیا۔ساتھ ہی سندھ سے اہم پیغام بھی موصول ہوگیا ہے

ذرائع کے مطابق خیبرپختونخواہ پولیس نے علی وزیر کو پشاور کے تھانہ شرقی کی حدود سے اُس وقت گرفتار کیا جب وہ گاڑی میں کہیں جارہے تھے۔

واضح رہے کہ محکمہ داخلہ سندھ اور سندھ پولیس نے محکمہ داخلہ خیبرپختونخواہ کو علی وزیر کی گرفتاری کے لیے درخواست دی تھی کیونکہ رکن قومی اسمبلی کے خلاف سندھ میں ملک مخالف تقریر کا مقدمہ درج ہے جس میں وہ مفرور ہیں۔

کے پی پولیس حکام کے مطابق علی وزیر کی گرفتاری 54 سی آر پی سی کے تحت کی گئی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق علی وزیر کو سندھ پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔

Leave a reply