پی ٹی ایم نے ٹی ٹی پی کی طرح‌ مسلح بغاوت شروع کر دی، ریاست ان کی دہشت گردی فوری کچلے. زید حامد

ممتاز تجزیہ نگار زید حامد نے کہا ہے کہ پی ٹی ایم نے پاکستان مسلح بغاوت کا آغاز کر دیا ہے. بہت عرصہ سے توقع کر رہے تھے کہ پی ٹی ایم مسلح بغاوت شروع کر دے گی اور آج یہ خیال حقیقت کا روپ دھار گیا ہے.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خاص طور پر جب سے آئی ایس پی آر نے اپنی پریس کانفرنس پی ٹی ایم کے خلاف کی تھی. ہمیں‌ نظر آرہا تھا کہ پی ٹی ایم سمجھ رہی ہے کہ اب ریاست ان پر ہاتھ ڈالے گی اور جو بغاوت انہوں نے برپا کرنی ہے اس میں ان کو جلدی کرنا پڑے گی. پھر اسلام آباد میں گلالئی کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات قائم ہوئے تو پی ٹی ایم میں مزید خوف پیدا ہوا یوں‌بالکل واضح‌ لگ رہا تھا کہ کچھ ہی دنوں‌میں‌یہ پاکستانی ریاست کے خلاف کاروئی کریں‌گے.

انہوں نے کہاکہ انڈیا میں مودی کی جیت نے انہیں‌بہت حوصلہ دیا اور انہیں‌ معلوم ہو گیا کہ آئندہ کئی سال تک ہندوتوا آئیڈیالوجی ان کی پشت پر کھڑی رہے گی. اور امریکی بحری بیڑہ جو اس خطہ میں آرہا ہے اس سے بھی ان کو بہت حوصلہ ہے کہ یہ پاکستان کے خلاف اپنی بغاوت کو کامیاب کر سکتے ہیں. اس لئے آج جو کچھ ہوا ہے یہ ان کا اوور کانفیڈنس ہے. انہوں نے چیک پوسٹ پر حملہ کیا اور سمجھا کہ شاید پاکستانی فوج زخمی ہو جائے گی لیکن جھڑپ میں ان کے بہت سے لوگ مارے گئے اور زخمی ہوئے. اور کچھ گرفتاریاں بھی ہوئی ہیں. معاملہ سرخ لکیر پار ہو گئی ہے. ایک ایم این اے کی حیثیت سے پاک فوج پر حملہ کرنے کے بعد محسن داوڑ نہ تو ایم این اے رہنے کے قابل ہے اور جب کھل کر بیان دیا کہ وہ افغان ہےا ور رہے گا تو پھر اس کی ریاست کے خلاف جنگ صرف بغاوت نہیں‌بلکہ ٹی ٹی پی کی طرح کی ایک دہشت گردی اور غیر ملکی ریاستوں کے ساتھ مل کر پاکستان کے خلاف اعلان جنگ ہے. سو اب وقت آگیا ہے کہ پی ٹی ایم کی دہشت گردی کو کچل دیا جائے. اس کے چار پانچ سرغنہ ہیں منظور پشتین ہے، گلالئ ہے. علی وزیر ہے ان سب کو ریاست فوری طور پر گرفتار کر کے فوجی عدالتوں مین پیش کرے. اب یہ کیس سول عدالتوں‌کا نہیں‌ ہے.
اس سے پہلے کہ پ اکستانی میڈیا میں خبریں‌آتیں‌ انڈیا کے ٹویٹر ہینڈل پاکستانی فوج کے‌خلاف اور پی ٹی ایم کے حق میں پروپیگنڈہ مہم شروع کر چکے تھے. پی ٹی ایم کو ٹویٹر ہینڈل براہ راست انڈیا سے سپورٹ مل رہی ہے. این ڈی ایس، را اور بین الاقوامی ادارے پی ٹی ایم کے حق میں اور پاکستان کے خلاف مہم چلا رہے ہیں.

Comments are closed.