کرنل کی بیوی کی آڑ میں پی ٹی ایم نے نئی پروپیگنڈہ مہم شروع کر دی

0
107

کرنل کی بیوی کی آڑ میں پی ٹی ایم نے نئی پروپیگنڈہ مہم شروع کر دی

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق . کرنل کی بیوی کے مسئلے کو لے پی ٹی ایم والوں اور دیگر عناصر جن کو فوج سے بیر ہے فوج کے خلاف زہر اگلنا شروع کردیا ہے . انہوں نے ہر مسئلے کو اس تناظر میں لینا شروع کردیا ہے .جس کی مثال یہ کہ طورخم اور چمن بارڈر کی تجارتی گزرگاہ کی تصاویر لگا کرپراپیگنڈہ شروع کردیا کہ دیکھو عام پشتون لوگ کیسے رش میں کھڑے ہیں.جبکہ کرنل کی بیوی پانچ منٹ انتظار نہیں کر سکتی. فوٹو شاپ اور فیک نیوز کا سہارا لے کر اپنے مذموم مقاصد کی ترویج کے لیے کوشاں ہیں.


واضح‌رہےکہ یہ صورت حال ایبٹ آباد سے حویلیاں جاتے ہوئے راستے میں پیش آئی جہاں تبدیلی کی دعویدارکے پی پولیس نے واقعی یہ ثابت کردیا ہےکہ تبدیلی آئی نہیں بلکہ آچکی ہے، پولیس نے جب اس خاتون کو روکنے کی کوشش کی تو مذکورہ خاتون نے پولیس اہلکاروں کو گالیاں بھی دیں اوردھمکیاں بھی دیں‌

ذرائع کے مطابق وائرل ہونے والی ویڈیومیں یہ چیزسامنے آئی ہے کہ خاتون بار بار جب اپنے لیے راستہ کلیئرکرانے کے لیے پولیس اہلکارپردباو ڈال رہی تھی تو اس دوران پولیس اہلکار اپنے سینئرساتھی جو کہ وہاں تعینات تھا کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ وہ نائب صوبیدارسے پوچھنے کے بعد آپ کوراستہ دینے اورجانے کے حوالے سے بتائیں گے

ذرائع کے مطابق اس موقع پرکارمیں سوارخاتون جو کہ اپنے آپ کو کرنل کی بیوی کہہ رہی تھیں ، پولیس اہلکارکی اس بات پر کہ وہ نائب صوبیدارسے پوچھ کرآپ کو بتاتے ہیں‌ تو پر وہ خاتون اس قدرجزباتی ہوگئیں کہ پولیس والے کوگالیاں دینا شروع کردیں

Leave a reply